سرینگر، 6؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سرینگر میں واقع قومی ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ(این آئی ٹی )کی سرکاری ویب سائٹ کو مبینہ طور پر پاکستانی ہیکروں نے ہیک کر لیا اور اس پر کشمیر کی آزادی کی حمایت کا پیغام پوسٹ کر دیا۔ہیکروں نے کل این آئی ٹی کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کر لی اور کشمیر کی آزادی کی وکالت کرنے والا پیغام پوسٹ کر دیا۔ویب سائٹ کو فوری طور پر بہتر بنانے کے لئے آف لائن کر دیا گیا تھا۔ویب سائٹ آج شام سے پھر پھر آن لائن ہو گیا۔اگرچہ ہیکروں کی شناخت معلوم نہیں ہوئی ہے، لیکن ویب سائٹ پر پوسٹ شدہ پیغام میں انہوں نے خود کو’’ایس ایچ 11ٹیم پاک سائبر سکلج‘‘کا رکن بتایا ہے۔ہیکروں نے تعزیرات ہند ایکٹ نمبر 45 1860کا حوالہ دیتے ہوئے ویب سائٹ پر پیغام پوسٹ کیاکہ آپ کو پتہ ہے کہ آپ کو ہیک کیوں کیا گیا ہے؟ آزاد کشمیر ... آزادی ہمارا مقصد ہے۔تعزیرات ہند ایکٹ نمبر 45 1860میں ہندوستان کے علاقہ سے جموں کشمیر کو مختلف بتایا گیا ہے۔