ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سولیا: مذہبی مقام سے لوٹنے والے ٹیمپو کا حادثہ ،9مسافر زخمی

سولیا: مذہبی مقام سے لوٹنے والے ٹیمپو کا حادثہ ،9مسافر زخمی

Sat, 20 May 2017 12:52:38    S.O. News Service

سولیا20؍مئی (ایس او نیوز) کاسرگوڈکیرالہ میں واقع عیسائیوں کے مذہبی مقام ویلن کنّی سے واپس لوٹتے ہوئے کنداپور کی ایک فیملی سولیا کے قریب اس وقت حادثے کاشکار ہوگئی جب ان کی ٹیمپوبے قابو ہوکر سڑک کے بازو میں بنی دیوار سے ٹکراگئی۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کے بغیر ایک چھوٹے بچے سمیت 9افراد کو چوٹیں آنے کی رپورٹ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسی مذہبی مقام سے واپس لوٹتے ہوئے کیرالہ ہی کے ایک خاندان کے ساتھ بھی ایک المناک حادثہ ہوا تھا جس میں نوبیاہتا دلہن شدید زخمی اور دولھا سمیت 7افراد ہلاک ہوگئے تھے۔سولیا میں ہونے والے اس حادثے میں جو لوگ زخمی ہوگئے ہیں ان میں بھی دولھا دلہن شامل ہیں جن کی شادی ابھی دو ہفتے قبل ہی ہوئی تھی۔زخمیوں کی شناخت آرچی کارویلہو(51سال)،انیتا ڈایاز (28سال)،فرانسیس اسیسی، ساویان(2سال)اینٹونی ڈا ایلمیڈا (52سال)،اینٹونی ساندیش، ایلیس ریٹا اور جیکب ڈیسوزا کے طور پر کی گئی ہے۔خبر ہے کہ ان تمام زخمیوں کو علاج کے لئے منگلورو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ انیتا اور فرانسیس نوبیاہتا جوڑا تھا جن کی شادی میں شرکت کے لئے ساندیش، ٹیریزا اور اپنے دوسالہ بچے سالیان کے ساتھ سعودی سے آئے ہوئے تھے۔

سولیا پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
 


Share: