ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سُولیا میں آبشارکے قریب لڑکیوں کی تصویریں اتارنے پر کشیدگی

سُولیا میں آبشارکے قریب لڑکیوں کی تصویریں اتارنے پر کشیدگی

Mon, 04 Sep 2017 13:40:44    S.O. News Service

سُولیا 4؍ستمبر (ایس او نیوز) چند نوجوانوں کی طرف سے چامڈکا آبشار کے قریب پکنک منانے کے لئے آئی ہوئی لڑکیوں کی تصویریں اتارنے کے مسئلے پر سُولیا میں کشیدگی پیدا ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

کہتے ہیں کہ ایک پرائیویٹ کالج کے طلبہ کا گروپ آبشار پر پکنک منانے آیا ہوا تھا۔اس دوران وہاں پر موجود دوسرے فرقے سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوانوں نے چوری چھپے ان لڑکیوں کی تصویریں اتارنا شروع کیا۔ جیسے ہی کالج کے طلبہ کو یہ بات معلوم ہوئی اورانہوں نے ان نوجوانوں سے موبائل چھین کر معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ اس میں لڑکیوں کی دس سے زائد تصاویر موجود تھیں۔ اس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان نوجوانوں کو اپنی تحویل میں لیا اور انہیں پولیس اسٹیشن لایا گیا ۔ جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی تو بڑی تعداد میں لوگ پولیس اسٹیشن کے پاس جمع ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے حالات کشیدہ ہوگئے۔


Share: