ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیتا رام یچوری کے ساتھ ہاتھاپائی ،یچوری نے آرایس ایس پرالزام لگایا

سیتا رام یچوری کے ساتھ ہاتھاپائی ،یچوری نے آرایس ایس پرالزام لگایا

Thu, 08 Jun 2017 12:02:19    S.O. News Service

نئی دہلی،7؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کے سیکرٹری جنرل سیتا رام یچوری کے ساتھ بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بدتمیزی کی گئی۔سی پی ایم کے ناراض ارکان نے پولیس کو سونپنے سے پہلے نوجوان اور اس کے ایک ساتھی کو پکڑ کر پیٹ دیا۔دونوں نوجوان ہندو سینا کے رکن بتائے جا رہے ہیں۔یچوری نے کہاکہ یہ حملہ اختلاف کی آواز کو دبانے کے آر ایس ایس کی کوشش کاحصہ ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ہمیں خاموش کرانے کے لئے سنگھ کی جرم کے آگے ہم نہیں نکلے۔یہ ہندوستان کی روح کی جنگ ہے، جسے ہم جیت جائیں گے۔


Share: