ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیو سینا کا حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ

شیو سینا کا حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ

Mon, 04 Sep 2017 12:37:15    S.O. News Service

نئی دہلی،3ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مودی کابینہ کی توسیع سے پہلے این ڈی اے میں ٹوٹ پھوٹ واضح نطر آر ہی ہے۔ پہلے سوابھمانی پکش نے این ڈی سے علیحدگی کا اعلان کیا اور اب توسیع سے محض ایک گھنتے پہلے شیو سینا نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے سے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ یہ توسیع صرف بی جے پی تک محدود ہے۔ واضح رہے شیو سینا سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزیر بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ مرکز اور ریاست میں اتحادی ہونے کے باوجود شیو سینا کے رشتے کبھی بھی بی جے پی سے اچھے نہیں رہے ہیں۔ آج کی توسیع میں جس طرح جے ڈی یو اور اے آئی ڈی ایم کے کا کوئی ذکر نہیں ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ کابینہ میں توسیع ایک مرتبہ پھر ہوگی۔ ویسے کہا جا رہا تھا کہ 2019کے عام انتخابات سے پہلے یہ آخری توسیع ہوگی مگر ایسا محسوس نہیں ہوتا۔ ادھر جن 9لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے ان میں سے 4بیوروکریٹ ہیں جس کے بارے میں تبصرہ کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی میں تجربہ کار لوگ کم ہیں جس کی وجہ سے بیوروکریٹ پر زیادہ انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ وزیر دفاع کس کو بنایا جائے گا۔


Share: