ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قطر نے عراق کی فرقہ وارانہ تقسیم کا منصوبہ لاگو کیا:علاوی

قطر نے عراق کی فرقہ وارانہ تقسیم کا منصوبہ لاگو کیا:علاوی

Mon, 19 Jun 2017 13:22:59    S.O. News Service

بغداد،18؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عراق کے نائب صدر ایاد علاوی کا کہنا ہے کہ قطر نے فرقہ وارانہ بنیادوں پر عراق کو تقسیم کیے جانے کے منصوبے کو مضبوط بنایا۔ انہوں نے عالمی برادری اور عرب دنیا پر زور دیا کہ دوحہ کے احتساب کی ضرورت ہے۔مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس میں علاوی نے کہا کہ شدت پسند جماعتوں کی سپورٹ کے حوالے سے قطر کے اقدامات کا پہلے ہی مقابلہ کیا جانا چاہیے تھا تا کہ خطے کی صورت حال کو بگڑنے سے روک لیا جاتا۔انہوں نے واضح کیا کہ قطر اور ایران نے عراق کو سنی اور شیعہ معاشروں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ اختیار کیا۔


Share: