منڈگوڈ 4؍مئی (ایس او نیوز) منڈگوڈ سے ملنے والی ایک اطلاع کے مطابق اندور کوپا نامی علاقے سے ایک ماں اور بیٹی 15فروری سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ گھر میں کسی کو کچھ بتائے بغیر غائب ہونے والی ماں کا نام اوما دیویندرا دوترے (۲۷سال) اور اس کی بیٹی پرمیلا دیویندرا دوترے (۱۲سال) ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ جب سے یہ دونوں غائب ہوئے ہیں ، ان کے گھر والے انہیں ہر جگہ تلاش کرکے تھک چکے ہیں، مگر کہیں سے بھی ان کی کوئی خبر نہیں مل رہی ہے۔
اوما کے والد گنگپّا، بھیمنّا بھوویڈر نے اس سلسلے میں منڈگوڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے اور پولیس سے مانگ کی ہے کہ وہ اس طرح غائب ہونے والی ماں اور بیٹی کو تلاش کرے۔