ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موغادیشو ٹرک بم حملہ، ہلاکتیں 300 سے زائد، عالمی برادری کا اظہارِ افسوس

موغادیشو ٹرک بم حملہ، ہلاکتیں 300 سے زائد، عالمی برادری کا اظہارِ افسوس

Tue, 17 Oct 2017 12:44:45    S.O. News Service

موغادیشو 16اکتوبر(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) افریقی ملک صومالیہ کے وزیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ ہفتہ چودہ اکتوبر کو کیے گئے ٹرک بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے ہٹاسے جانے والے ملبے کے نیچے سے مزید نعشوں کے ملنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس حملے میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔ دوسری جانب امریکا، برطانیہ کینیڈا اور فرانس کے لیڈروں نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے صومالیہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ہے۔ انہوں نے افریقی یونین کی طرف سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں ہونے والا حملہ انتہائی خوفناک ہے اور کینیڈا اِس کی مذمت کرتا ہے۔


Share: