ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میرے پاس راجیش مونت کا سیکس ٹیپ ہے ، اسی وجہ سے ہوئی ہے گرفتاری : سینئر نامہ نگار ونود ورما کا بیان

میرے پاس راجیش مونت کا سیکس ٹیپ ہے ، اسی وجہ سے ہوئی ہے گرفتاری : سینئر نامہ نگار ونود ورما کا بیان

Sat, 28 Oct 2017 02:52:37    S.O. News Service

غازی آباد 27 اکتوبر (ایس او نیوز)  چھتیس گڑھ پولیس نے جبراََ وصولی کے ایک معاملے میں سینئر صحافی ونود ورما کو نئی دہلی کے قریب  ریاست  اترپردیش کے اندراپورم میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ مگرورما کا کہنا ہے کہ ان کے پاس چھتیس گڑھ کے وزیر راجیش مونت کی سیکس سی ڈی ہے ، جس کا وہ انکشاف کرنے والے تھے ، اسی بات سے ناراض چھتیس گڑھ حکومت نے   ان کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ورما کو میڈیا سے بھی بات چیت نہیں کرنے دیا گیا اور ان کا منہ دبا کر گاڑی میں بیٹھادیا گیا۔

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ونود ورما  نے پولس کو بتایا کہ ان کی گرفتاری سیاست پر مبنی ہے۔ کیونکہ ان کے پاس مونت کا سیکس ٹیپ ہے اور اس لئے چھتیس گڑھ حکومت ان سے ناراض ہے۔ ورما نے واضح کیا کہ ان کے پاس وہ ٹیپ صرف ایک جرنلسٹ ہونے کی حیثیت سے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس پین ڈرائیو ہے ، ان کا سی ڈی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

غازی آباد کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مسٹر ورما کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح سویرے تقریباََ تین بجے چھتیس گڑھ پولیس نے غازی آباد پولیس کے ساتھ مل کر ویبھو کھنڈ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے تقریباََ دو لاکھ روپے نقد، سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔

مسٹر ورما ایڈیٹرس گلڈ اف انڈیا کے بھی رکن ہیں۔ اس وقت وہ چھتیس گڑھ کانگریس کے میڈیا سیل سے منسلک ہیں۔ ان کے خلاف جبراََ وصولی کا معاملہ درج ہے۔ خیال رہے کہ مسٹر ورما بی بی سی، امر اجالا ڈیجیٹل محکمہ اور دیگر کئی اداروں میں کام کرچکے ہیں۔ دوسری طرف صحافی تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں نے مسٹر ورما کی گرفتاری کو پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔


Share: