منگلورو 15؍مئی (ایس او نیوز) پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جوکٹے یونٹ کی طرف سے فاور مولر اسپتال کی اشتراک کے ساتھ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول میں منعقدہ اس کیمپ میں پاپولر فرنٹ بجپے علاقے کے صدر اے کے اشرف،فیاض بی کے،عبدالرحمن اور دیگر کئی ذمہ داران نے اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے عوام کو اس عمل کی تحریک دلائی۔اس طرح کل 89 افراد نے اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے اس کارخیر میں حصہ لیا۔
اس موقع پر مُلکی اور مُڈبدری علاقے کے ایس ڈی پی آئی صدرجمال اورگرام پنچایت رکن پرویز علی موجود تھے۔