مینگلور 16/ مئی (ایس او نیوز) مینگلور میں آج منگل صبح مینگلور ۔ چینائی ایکسپریس ٹرین ، سینٹرل ریلوے اسٹیشن پرپارکنگ کے دوران اچانک تیزی کے ساتھ پیچھے یعنیReverse چلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ البتہ ٹرین پر کوئی مسافر نہ ہونے کی وجہ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ٹرین اچانک پیچھے کی طرف تیزی کے ساتھ دوڑنے لگی جس سے بوگیاں پٹری سے باہر اُترگئیں اور ٹرین کی آخری بوگی مرنامی کٹے ریلوے بریج کے اوپر چڑھتے ہوئے پلیٹ فارم پر چڑھ کر پہاڑی کی ایک چٹان سے ٹکراگئی۔
