ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے تلپاڈی ٹول گیٹ پر بس ڈرائیوروں کا احتجاجی مظاہرہ

مینگلور کے تلپاڈی ٹول گیٹ پر بس ڈرائیوروں کا احتجاجی مظاہرہ

Thu, 08 Jun 2017 18:05:34    S.O. News Service

منگلورو8؍جون(ایس او نیوز) تلپاڈی ٹول گیٹ پرموجود اسٹاف کے ساتھ بس ڈرائیوروں کے زبانی تکرار کے بعد ٹول گیٹ کے سامنے پرائیویٹ بس ڈرائیوروں نے اپنی بسیں کھڑی کردیں اورگاڑیوں کی آمد و رفت کا راستہ بند کرتے ہوئے ایک گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ منگلورو اور تلپاڈی کے درمیان چلنے والی بسوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ کیا گیا تھا۔ مگرتلپاڈی ٹول گیٹ کے شیوا نامی نئے منیجر نے ٹول گیٹ اسٹاف کو ہدایت جاری کی کہ 7 جون سے تمام پرائیویٹ بسوں سے ٹیکس وصول کیا جائے۔ اس پر ڈرائیوروں اور اسٹاف کے بیچ تکرار شروع ہوگئی۔جس کے بعد بسیں ٹول ناکہ کی راہداری میں روک دی گئیں اورتقریباً ایک گھنٹے تک دیگر گاڑیوں میں موجودمسافروں کوآگے بڑھنے کاکوئی راستہ نہیں ملا۔

اس موقع پر الال پولیس کے افسران نے  مداخلت کرتے ہوئے ٹول گیٹ منیجر کو آڑے ہاتھوں لیا اور ٹول اسٹاف کو ہدایت دی کہ جب تک دفتری طور پر مزید ہدایت جاری نہیں ہوتی تب تک اس علاقے میں چلنے والی بسوں سے ٹول ٹیکس بالکل وصول نہ کریں۔اس کے بعد بسوں کے ڈرائیوروں نے اپنا احتجاج ختم کیا اور سڑک پر ٹریفک بحال ہوگئی۔


Share: