ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نئی دہلی میٹر و اسٹیشن پرجے این یوطالب علم پرسی آئی ایس ایف جوانوں کے ذریعے بری طرح پیٹائی کا الزام؛ پاکستان بھیجنے کی بھی دی دھمکی

نئی دہلی میٹر و اسٹیشن پرجے این یوطالب علم پرسی آئی ایس ایف جوانوں کے ذریعے بری طرح پیٹائی کا الزام؛ پاکستان بھیجنے کی بھی دی دھمکی

Sat, 29 Jul 2017 19:02:04    S.O. News Service

نئی دہلی،29جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) جے این یو کے ایک طالب علم نے الزام لگایا ہے کہ یہاں راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر سی آئی ایس ایف کے کچھ جوانوں نے اسے بری طرح پیٹا اور بعد میں اسے پاکستان بھیجنے کی بات کہی۔ البتہ فورس نے ان الزامات کو مسترد کر دیا، جس کے بعد  اس  معاملے کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے ماسٹرز کے طالب علم 22سالہ امن سنہا نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ یہ واقعہ جمعرات کی شام کو پیش آیا  ، جس میں  اس نے راجیو چوک کے سیکورٹی چیک سائٹ پر تعینات سی آئی ایس ایف کے جوانوں پر اس واقعہ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔

سنہا نے  داڑھی رکھی  ہے۔اس نے دعویٰ کیاکہ جب اس نے کان میں لگے اپنے  ایئرفون نکالنے کی مرکزی صنعت سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)کے ہدایات کی خلاف ورزی کی تو وہ ناراض ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ میٹرو کا سیکورٹی پروٹوکول کے تحت سیکورٹی چیک کے وقت مسافروں سے ایئرفون نکالنے کی توقع کی جاتی ہے۔اس نے کہا کہ اس کے بعد دونوں فریق میں بحث ہوئی۔اس نے کہاکہ اس کے بعد سی آئی ایس ایف کا ایک اور نوجوان آیا اور کہا کہ آپ ملک کانام بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مجھے پاکستان بھیجنے کی بات کہی،وہ لوگ اس کے بعد ایک طویل راستے سے کھینچ  کر مجھے سیکورٹی دفتر لے گئے، جہاں نہ سی سی ٹی وی کیمرہ تھا اور نہ ہی کوئی شخص تھا۔اس نے کہا کہ انہوں نے میری ماں کے لئے قابل اعتراض زبان استعمال کی، میری بری طرح پٹائی کی اور کہا کہ لوگوں کے سامنے ہمارا نام خراب کر دیا، میں نے اس واقعہ کو ریکارڈ کرنے کی بھی کوشش کی جسے انہوں نے بعد میں ڈیلیٹ کرا دیا اور میرا فون پھینک دیا۔

رابطہ کرنے پر سی آئی ایس ایف نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ طالب علم کے رویے کے لئے اس سے صرف معافی نامہ لکھنے کو کہا گیا تھا اور سیکوریٹی نے اس کے ساتھ مار پیٹ نہیں کی۔


Share: