ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی سے معیشت تباہ،جی ایس ٹی نے بڑھادی مہنگائی ؛جی ایس ٹی کی شرح میں تخفیف کے بعد شیوسینا نے بی جے پی کو پھر لیا نشانہ پر

نوٹ بندی سے معیشت تباہ،جی ایس ٹی نے بڑھادی مہنگائی ؛جی ایس ٹی کی شرح میں تخفیف کے بعد شیوسینا نے بی جے پی کو پھر لیا نشانہ پر

Tue, 10 Oct 2017 01:01:37    S.O. News Service

ممبئی9اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شیوسینانے پیرکوالزام لگایا کہ مرکزنے گجرات اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کو لبھانے کے لیے جنرل استعمال کی کچھ چیزوں پرجی ایس ٹی کی شرح میں کمی واقع کی ہے۔ پارٹی نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ وزیر اعظم نریندر مودی جب گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تب وہ اس ٹیکس نظام کو لاگو کرنے کے خلاف تھے۔گجرات میں، اس سال کے بعد اسمبلی کے انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنامیں شائع ایک اداریہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی گردن پر نوٹ بندی کی کلہاڑی چلانے کے بعد سے معیشت کبھی نکل نہیں سکی۔ جی ایس ٹی کا ہتھیار سست معیشت کے خلاف استعمال کیا گیا اور مہنگائی بڑھ گئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جی ایس ٹی کے شرح میں کمی کرکے حکومت اپنے غرور کو ایک طرف رکھ کر جھک گئی۔ یہ لوگوں کی فتح ہے۔لوگوں کا غصہ عروج پرتھا۔جی ایس ٹی کی شرح کو کم کرنے کا فیصلہ اس لیے لیاتاکہ گجرات انتخابات میں اس کی بھاری قیمت نہیں اداپڑے۔ این ڈی اے کی ساتھی نے کہا کہ غیر برانڈڈ پر جی ایس ٹی کی شرح 12 سے کم کرکے پانچ فیصدرکھنے کافیصلہ خاص طور پر گجرات انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے لیاگیاہے۔شیوسینا نے کہاکہ راجکوٹ اور احمد آباد میں چھوٹے تاجر جی ایس ٹی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جس نے گجرات میں حکومت مخالف ماحول بنا دیا۔اس کی وجہ سے حکومت کو شرح میں کمی کرنے پرمجبورہوناپڑا۔ پارٹی نے دعویٰ کیاکہ مودی کا شروع سے خیال تھا کہ اگر جی ایس ٹی کو نافذ کیا گیا تو مہنگائی بڑھے گی اور معیشت سست ہوگی اور گجرات کے وزیراعلیٰ رہتے انہوں نے زوردار طریقے سے یہ ٹیکس کا نظام مخالف تھا۔


Share: