ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ووٹرلسٹ میں نوجوانوں کے نام شامل کرنے کی خصوصی مہم

ووٹرلسٹ میں نوجوانوں کے نام شامل کرنے کی خصوصی مہم

Wed, 07 Jun 2017 14:17:24    S.O. News Service

کاروار 7؍جون (ایس او نیوز) ضلع پنچایت کے سی ای او مسٹر ایل چندرا شیکھر نے تمام محکمہ جات کو ہدایت دی ہے کہ جولائی کے مہینے میں 18سے 21سال کے نوجوانوں کے نام وولسٹ میں شامل کرنے کی جو خصوصی مہم چلائی جانے والی ہے اس کو پوری طرح کامیاب بنانے کے لئے سرگرم رہیں۔

انہوں نے سویپ کمیٹی کی میٹنگ میں افسران کو بتایاکہ اس مہم کے دوران پی یو سی کالج او ر ڈگری کالجوں میں ہی نہیں بلکہ انجینئرنگ، میڈیکل، آئی ٹی آئی اور پولی ٹیکنیکل کالجوں میں بھی کالج شروع ہونے کے پہلے دن ہی کیمپ لگاتے ہوئے نام درج کیے جانے چاہئیں۔اس کے لئے ہر کالج کے پروفیسروں کو نوڈل افیسر کے طور پر متعین کیا جائے۔جب کالجوں میں داخلہ چل رہا ہوگا اس وقت فارم نمبر 6فراہم کیے جائیں اور آن لائن نام درج کرنے کی سہولت سے بھی طلبہ اور تعلیمی اداروں کو معلومات فراہم کی جائے۔جو طلبہ کالج سے فارغ ہوچکے ہیں ، ان کے فون نمبرس لینے کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب ایس ایم ایس کے ذریعے معلومات فراہم کی جائے۔اس کے علاوہ معذوروں کے نام بھی ووٹرلسٹ میں شامل کرنے پر پوری توجہ دی جائے۔


Share: