ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ کی جوہری ڈیل پالیسی سے تیل کی قیمتیں متاثر نہیں ہوں گی: ایران

ٹرمپ کی جوہری ڈیل پالیسی سے تیل کی قیمتیں متاثر نہیں ہوں گی: ایران

Sun, 15 Oct 2017 20:05:41    S.O. News Service

تہران15اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایران کے وزیر تیل بیڑن نامدار زنگنہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل پر امریکی صدر کے سخت موقف سے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت پر واضح اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ زنگنہ کے مطابق اس وقت ایران اور چھ بڑی طاقتیں بھی عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں سے متاثر ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں۔ امریکی صدر نے جمعہ تیرہ اکتوبر کو ایرانی جوہری ڈیل پر سخت پالیسی اپناتے ہوئے اس کی سالانہ توثیق نہیں کی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ ڈیل امریکی مفاد میں نہیں اور ایران بھی اس پر پوری طرح کاربند نہیں ہے۔ ٹرمپ نے یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ وہ اس ڈیل کو منسوخ بھی کر سکتے ہیں۔


Share: