ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرنو رائے کے گھر پر چھاپہ ماری سے ممتا ناراض 

پرنو رائے کے گھر پر چھاپہ ماری سے ممتا ناراض 

Tue, 06 Jun 2017 15:04:24    S.O. News Service

کولکا تہ،5؍جون (ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے این ڈی ٹی وی کے شریک بانی پرنو رائے کی دہلی میں واقع رہائش گاہ اور تین دیگر مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری کو لے کر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ایک نجی بینک کو ہوئے مبینہ نقصان کے سلسلے میں یہ چھاپے ماری کی گئی ہے ۔ممتا بنرجی نے رائے کو کافی معزز شخصیت بتایا اور کہا کہ اس طرح کی چھاپہ ماری مایوس کن ہے۔وزیر اعلی بنرجی نے ٹوئٹ کیا،ڈاکٹر پرنو رائے کے گھر پر چھاپہ ماری سے مایوس ہوں، وہ کافی معزز شخص ہیں،مایوس کن روایت۔ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے رائے، ان کی شریک حیات رادھکا اور آرآرپی آر ہولڈنگس کے خلاف آئی سی آئی سی آئی بینک کو مبینہ طور پر 48کروڑ روپے روپے کا نقصان پہنچانے کے لیے معاملہ درج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایجنسی نے قومی دارالحکومت اور دہرادون میں 4 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔


Share: