ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چتنامنی کے راجیو نگر میں صاف صفائی مہم چلائی گئی

چتنامنی کے راجیو نگر میں صاف صفائی مہم چلائی گئی

Mon, 15 May 2017 11:46:38    S.O. News Service

چنتامنی:15 /مئی(محمد اسلم؍ایس او نیوز)چنتامنی شہر کے راجیونگر علاقے میں سٹی زن ویلفیر فورم کے جانب سے آج علی صبح 20واں صاف صفائی مہم کا آغازہوا اس صفائی مہم میں منسپالٹی عملہ اور محلہ کے کئی خواتین کے علاوہ بچے بھی شامل رہے یہ مہم مسلسل 20ہفتوں سے چلائی جارہی ہے ۔

اس موقع پر سٹی زن ویلفیر فورم سکریٹری کرشناریڈی نے کہا کہ صاف صفائی انسان کی زندگی کاایک اہم جز ہے جو انسانوں کی زندگیوں میں خو شگوار ماحول لاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر ذمے دار شہری بھی ہر ممکن تعاون کریں ہر شہری کو دور اندیشی سے کام لینا نہایت ضروری ہے ایک دوسرے کے تعاون سے ہی ہر کام کو اچھی طرح انجام دیا جاتا ہے آج دنیاء میں سائینس کے ترقی کے ساتھ آلودگی کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا آلودگی چاہئے کسی وجہ سے رہی ہو یہ انسان کی زندگی اور صحت پر بر اثر ڈالتی ہے انسانی صحت خراب ہوجاتی ہے قسم قسم کی بیماریاں جنم لے لیتی ہیں انسان بجائے کمانے کھانے دواؤں کے کھانے میں مبتلا ہوجاتا ہے دواؤں کا بھی آج کل بھروسہ نہیں کے وہ اصلی ہیں یا نقلی انسان کی زندگی جہنم بنتی ہے اس کے پیش نظر ہر انسان کو تھوڑا احتیاط برتنا چاہئے عوامی جگہوں پر صفائی کاماحول بنائے رکھنے میں ہر ممکن انتظامیہ کا ساتھ دینا چاہئے اس موقع پر جگن ناتھ وینکٹیش سی۔اے۔رمیش منجوناتھ سمیت کئی احباب موجود رہے۔


Share: