ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی ایم کے بی اسکول کے شاندار نتائج

چنتامنی ایم کے بی اسکول کے شاندار نتائج

Mon, 15 May 2017 11:39:45    S.O. News Service

چنتامنی:15 /مئی(محمد اسلم؍ایس او نیوز)شہر کے ایڈلی پالیہ ایم کے بی اسکول نے امسال دسویں جماعت امتحانات میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی اوسط 90%فیصد مارکس سے کامیابی حاصل کی ہے اسکول کے ہیڈ ماسٹر آر۔منی کرشنا نے بتایا کہ ہمارے اسکول کے طالب علم منصور پاشاہ کو 625مارکس میں 550مارکس ملے ہیں جبکہ دوسرا اسکول کا طالب علم وینو گوپال 540مارکس سے کامیاب ہوا ہے ۔

ان دونوں طالب علموں نے ایس ایس ایل سی امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اسکول کے نام کو روشن کیا ہے جس پر اسکول کے سکریٹری رسول خان نے دونوں کو مبارکباد پیش کی۔


Share: