چنتامنی:14 /مئی(ایس او نیوز؍محمد اسلم)شہر کے این۔آر۔لے آوٹ بیسکام آفس کے روبرو مونیکہ موبائیل دکان میں ڈاکہ ڈال کر 2.74لاکھ روپئے مالیت کے 94موبائیل فونس لیکر فرار ہونے کا واقع کل رات ٹاون پولیس تھانہ کے حدود میں پیش آیا ہے اس خصوصی میں موبائیل دکان مالک چوڈاریڈی نے ٹاون پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرایا ہے زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کل رات حسب معمول موبائیل دکان بند کرکہ چوڈاریڈی گھر گیا جب صبح دکان کے پاس آیا تو دکان کا شٹر ٹوٹ گیا تھا فوراََ مالک چوڈاریڈی نے اس کی اطلاع ٹاون پولیس تھانہ کو دی سرکل انسپکٹر ہنومنتپا ودیگر پولیس اہلکار پہنچ کر معائنہ کئے اور دکان کے متصل نصب کئے گئے سی سی کیمرے کے تصویروں کو اپنے ساتھ لے گئے جبکہ لٹروں کو گرفتار کرنے کیلئے ٹاون پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے ۔