ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین میں قومی ترانے کی بے حرمتی قابلِ سزا جرم قرار

چین میں قومی ترانے کی بے حرمتی قابلِ سزا جرم قرار

Mon, 06 Nov 2017 11:02:19    S.O. News Service

بیجنگ 5نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چین میں قومی ترانے کی تعظیم نہ کرنے والے کو تین سال قید کی سزا سنائی جائے گی۔ اس تناظر میں نیشنل پیپلز کانگریس کی مستقل کمیٹی نے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے مطابق چین کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور مکاؤ میں بھی قومی ترانے کے احترام کے اس قانون پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ہانگ کانگ میں گزشتہ دنوں ہونے والے فٹ بال میچوں کے دوران شائقین نے اس وقت شدید شور شرابا کیا اور سیٹیں بجائیں، جب چینی ترانہ بجایا جا رہا تھا۔ ہانک کانگ کے کئی حلقے اس قانون کو ہانگ کانگ پر چینی تسلط بڑھانے کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں۔


Share: