ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین: زیر تعمیر سرنگ میں دھماکہ، 12 ہلاک

چین: زیر تعمیر سرنگ میں دھماکہ، 12 ہلاک

Thu, 04 May 2017 11:00:42    S.O. News Service

بیجنگ،3مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چین میں زیر تعمیر ایک ریلوے سرنگ میں مشتبہ گیس دھماکے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔یہ دھماکا جنوبی چین میں ایک سرنگ میں ہوا۔گوئیزو صوبے کی مقامی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد منگل کو سرنگ میں دھماکے کے بعد وہاں پھنس گئے تھے۔امدادی ٹیموں کو متاثرہ افراد کو باہر نکالنے میں 14 گھنٹے لگے اور امدادی کام بدھ کی صبح ختم ہوا۔ہلاک و زخمی ہونے والوں میں اکثریت تارکین وطن مزدوروں کی تھی۔سرنگ میں کاربن مونوآکسائیڈ گیس کی زیادہ مقدار کی وجہ سے امدادی کاموں میں خلل پڑا۔تمام زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے اور دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


Share: