ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈگری کالجوں کے امتحانات کی تاریخ ملتوی کرنے کے لئے کاروار میں طلبا کا احتجاج

ڈگری کالجوں کے امتحانات کی تاریخ ملتوی کرنے کے لئے کاروار میں طلبا کا احتجاج

Wed, 11 Oct 2017 21:46:01    S.O. News Service

کاروار11؍اکتوبر (ایس او نیوز)ڈگری کالجوں کے سیمسٹر امتحانات کی تاریخ ملتوی کرنے کے مطالبے کے ساتھ شہر کی مختلف کالجوں کے  طلبہ نے احتجاجی مارچ کیا اور ڈی سی کے دفتر پہنچ کر میمورنڈم پیش کیا۔

واضح رہے کہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ نے بی کام، بی بی اے، بی سی اے، بی ایس سی کے سیمسٹرامتحان کی تاریخ 23اکتوبر مقرر کی ہے۔چونکہ یہ تاریخ ہر سال ہونے والے سابقہ امتحانات کے مقابلے میں بہت پہلے ہے ، اور نصابی تعلیم پوری طرح مکمل نہیں ہوئی ہے اس لئے طلبہ کا کہنا تھا کہ اس سے ان کے نتائج متاثر ہونگے۔اور بالفرض اساتذہ اس نئی تاریخ کے پیش نظر نصاب مکمل بھی کرلیں گے تو طلبہ کو امتحان کی تیاری کرنے کا وقت نہیں ملے گا۔اور اس مرتبہ دو مضامین کے درمیان وقفہ نہ دیتے ہوئے مسلسل امتحان کا ٹائم ٹیبل بنایا گیا ہے اس سے بھی طلبہ کو اپنے مضامین کی تیاری میں مشکل پیش آئے گی اور اس سے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

احتجاجی طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے تعلیمی مفاد کا خیال رکھتے ہوئے انہیں امتحانات کی تیاری کا بھرپور موقع دیا جائے اور اس کے پیش نظر امتحانات کی تاریخ ملتوی کی جائے۔

اُدھر ہلیال اور دیگر علاقوں میں طلبہ تنظیم  اے بی وی پی کی جانب سے  بھی احتجاج کرتے ہوئے امتحانات کی تاریخ ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 


Share: