احمد آباد،یکم اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے تمام ممبران اسمبلی کے گھر پر گجرات حکومت کے ذریعے سیکورٹی فراہم کروائی گئی ہے۔دراصل کانگریس کے ذریعے الیکشن کمیشن کو ممبران اسمبلی کی حفاظت کو لے کر دی گئی درخواست کے بعد الیکشن کمیشن نے گجرات حکومت سے ممبران اسمبلی کی حفاظت کو لے کر جواب طلب کیا تھا،جس کے بعد گجرات کے چیف سکریٹری جے این سنگھ نے اپنا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران اسمبلی کی حفاظت کو یقینی کی گئی ہے۔کانگریس کے ان تمام ممبران اسمبلی کو جو بنگلور گئے ہیں اور جو بنگلور نہیں گئے ہیں سیکورٹی مہیا کروائی گئی ہے،ساتھ ہی ان تین ممبران اسمبلی جس نے ایس ایس پی خود کو ڈرانے دھمکانے کا الزام لگایا ہے، اسے لے کر بھی چیف سکریٹری نے اپنا جواب داخل کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی پر ڈرانے دھمکانے کے الزام میں کہا گیا ہے کہ، اس وقت ایس ایس پی کورٹ میں اپنی پیشی کی تاریخ کی وجہ سے احمد آباد آئے ہوئے تھے،ساتھ ساتھ ان کے موبائل سیڈیآر ڈیٹا میل سے جو لوکیشن ملا ہے وہ بھی احمد آباد کا ہے،ساتھ ساتھ ان کے گارڈ کا لوکیشن بھی احمد آباد کا ہی ہے۔