ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

Sun, 28 May 2017 12:09:44    S.O. News Service

سرینگر،27؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ترال میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں سبزار احمد بھٹ کے مارے جانے کے پیش نظر احتیاطی طور پر آج وادی کشمیرمیں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔حکام نے بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ سروس دوپہرسے پورے وادی میں روک دی گئی۔تاہم، بی ایس این ایل براڈبینڈ سروس عام طور پر کام کر رہی ہے۔حکام نے بتایا کہ آج صبح بھٹ کے مارے جانے کے خلاف مختلف جگہوں پراحتجاجی مظاہروں کے بعدافواہوں کو روکنے کے واسطے احتیاطی اقدامات کے تحت سروس معطل کی گئی ہے۔حکومت کی طرف سے وادی میں22سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اور ایپلی کیشنزپرایک ماہ کی پابندی اٹھائے جانے کے چند گھنٹوں بعدموبائل انٹرنیٹ سروس روکی گئی ہے۔


Share: