ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کل اتوار کو ہوگا انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام؛ انجمن ممبران سے شرکت کی اپیل

کل اتوار کو ہوگا انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام؛ انجمن ممبران سے شرکت کی اپیل

Sat, 20 May 2017 20:26:16    S.O. News Service

بھٹکل 20/مئی (ایس او نیوز)  کل اتوار مورخہ 21/ مئی انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام انجمن آباد میں واقع انجمن ایڈمنسٹریٹو کی نئی عمارت شمس الدین  میموریل بلڈنگ میں منعقد کی جائے گی۔ اجلاس  برائے سال 16 - 2015  صبح ٹھیک دس بجے شروع ہوگا، جس میں انجمن کے سبھی عام ممبران شرکت کرسکیں گے۔

اجلاس میں انجمن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ سمیت آڈٹ شدہ  حساب کتاب کی پیشی ہوگی۔ اس موقع پر انجمن کے ممبران سے صلاح و مشورے بھی لئے جائیں گے۔ اجلاس عام کی صدارت انجمن کے  صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب کریں گے۔

انجمن کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل نے سبھی ممبران سے وقت پر پہنچ کر میٹنگ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔


Share: