کولکاتہ،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کولکاتہ ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کے دارجلنگ سے مرکزی نیم فورسیس کو واپس بلانے کے فیصلے پر روک لگاتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ27اکتوبر تک مرکزی فورسیس کو نہ ہٹایا جائے دارجلنگ سے مرکزی نیم فورسیس کے ہٹانے کے مودی حکومت کے فیصلے کے خلا ف کلکتہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے ممتا حکومت نے آج عدالت سے کہا کہ دارجلنگ میں مرکزی نیم فورسیس کی سخت ضرورت ہے اس کے باوجود ریاستی حکومت کے مشورے کیے بغیر مرکزی نیم فورسیس کو دارجلنگ سے ہٹایا جارہا ہے۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کل مرکزی حکومت کے فیصلے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو خط بھی لکھ کر اپیل کی تھی کہ مرکزی فورسیس کو نہیں ہٹایا جائے۔اتوار کو مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی محکمہ داخلہ کو خط لکھ اطلاع دی تھی کہ 16اکتوبر سے 10کمپنیوں کو دارجلنگ سے ہٹالیا جائے گا۔