ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کپل مشرا بی جے پی کی زبان بول رہے ہیں :سنجے سنگھ

کپل مشرا بی جے پی کی زبان بول رہے ہیں :سنجے سنگھ

Mon, 15 May 2017 12:16:44    S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )آپ سے معطل رکن اسمبلی کپل مشرا کی پریس کانفرنس کے بعد اب آپ لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ کپل مشرا بی جے پی سے مل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی بدعنوانی کی بات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کپل مشرا بی جے پی کی زبان بول رہے ہیں۔ان کا دعوی ہے کہ عام آدمی پارٹی نے پوری ایمانداری سے چندہ لیاہے ، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارٹی ممبران اسمبلی پر لگے الزامات غلط ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق سی ای سی نے آپ کو سب سے ایمانداری پارٹی بتایا تھا۔سنجے سنگھ نے کہا کہ کجریوال کو بدنام کرنا بند کیا جائے۔انہوں نے بی جے پی لیڈروں پر لگے بدعنوانی کے الزامات شمار کرائے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کھل کر سامنے آئے۔غورطلب ہے کہ کپل مشرا نے اپنی پریس کانفرنس میں کیجریوال پر جم کر حملہ بولا تھا، وہ کیجریوال کے خلاف ہزاروں صفحات کے ساتھ میڈیا کے سامنے آئے، بھوک ہڑتال کے پانچویں دن کپل مشرا نے کہا کہ ان کی معلومات کا اندازہ کچھ لوگوں کو ہوگا۔انہوں نے کروڑوں کے لین دین کی مبینہ تفصیلات بھی پیش کی ۔انہوں نے بتایا کہ کس طرح فرضی کمپنیوں سے لین دین کیا گیا، کس طرح سینکڑوں کی تعداد میں فرضی کمپنیوں سے پارٹی کو فنڈ دیا گیا اور پارٹی نے اس کی اطلاع الیکشن کمیشن اور محکمہ انکم ٹیکس سے چھپائی ۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پانچ افراد کے غیر ملکی دوروں کے بارے میں پارٹی اطلاع نہیں دے رہی ہے، یہ سارا کھیل حوالہ اوربلیک منی کو سفید کرنے کا ہے۔


Share: