اڈپی 11؍جولائی (ایس او نیوز) بیلگاوی سے تعلق رکھنے والی اور فی الحال منی پال میں مقیم ایک پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ کے ایس آر ٹی سی بس میں اجتماعی عصمت دری کیے جانے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔پولیس نے رانی بینور ڈپو سے وابستہ سرکاری بس کے دو ڈرائیورس اورایک کنڈکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔
کہتے ہیں کہ مذکورہ لڑکی 5جولائی کوسرکاری بس میں تنہا رانی بینور گئی تھی۔جب وہ 8جولائی کو گھر واپس لوٹی تو اپنے والدین کو جنسی ہراسانی اور عصمت دری کی بات بتائی۔ اس کے والدین نے اڈپی کے لیڈیز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی۔ اس شکایت پر تحقیق کرتے ہوئے پولیس نے 10جولائی کوبس کے ڈرائیورویریّا ہیرے مٹھ (۴۰سال)،کنڈکٹر یوراج کٹّے کر (۴۵سال) اور اضافی ڈرائیورراگھویندرا بڈاگیرا (۴۳سال)کورانی بینور میںPocso Actکے تحت گرفتار کرلیا اور وہاں سے سرکاری بس سمیت ملزمین کوا ڈپی لاکرعدالت میں پیش کیا۔