ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی :بلیو وھیل گیم سے لڑکی زخمی ہونے کا قصہ جھوٹا ہے:اسکول انتظامیہ

ہبلی :بلیو وھیل گیم سے لڑکی زخمی ہونے کا قصہ جھوٹا ہے:اسکول انتظامیہ

Sun, 27 Aug 2017 15:35:58    S.O. News Service

ہبلی،27/اگست (ایس او نیوز)دو دن قبل ہبلی سے جو خبر عام ہوئی تھی کہ ایک چھٹی جماعت کی لڑکی نے بلیو وھیل گیم ٹاسک پورا کرنے کے چکر میں اپنی انگلی کاٹ لی ہے۔ اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ نے اخباری بیان جاری کیا ہے کہ یہ بات سچ نہیں ہے۔ 

کیندریہ ودیالیہ کے پرنسپال ایس ٹی میتری کا کہنا ہے کہ اسکول کی جس لڑکی نے اس طرح کی کہانی گھڑی تھی اس کو دوسرے ہم جماعت ساتھیوں نے مشتہر کردیا، جبکہ اسکول کی طرف سے تمام طلبہ کو ہلاکت میں ڈالنے والے بلیو وھیل گیم سے دور رہنے کی عام ہدایت جاری کی گئی تھی۔ اسی وجہ سے غلط سلط رپورٹ عام ہوگئی جبکہ انگلی کاٹ لینے والی بات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

اشوکا نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹراشوک ہنچانل نے بھی تصدیق کی ہے کہ لڑکی زخمی نہیں ہوئی ہے اور وہ اس سلسلے میں پوری رپورٹ اعلیٰ افسران کو بھیج رہے ہیں۔


Share: