ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندستان آج ایک ترقی یافتہ ملک کی دوڑ میں شامل ہورہا ہے : یوم آزادی کے موقع پر چنتامنی کے رُکن اسمبلی کرشناریڈی  کا بیان

ہندستان آج ایک ترقی یافتہ ملک کی دوڑ میں شامل ہورہا ہے : یوم آزادی کے موقع پر چنتامنی کے رُکن اسمبلی کرشناریڈی  کا بیان

Tue, 15 Aug 2017 13:40:02    S.O. News Service

چنتامنی:15 /اگست(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز)ہم کو اور ہمارے ملک کو انگریزوں سے آزاد کرانے کے لئے ہمارے قائدین مہاتماگاندھی سبھاش چندر بوس سردار ولبھ بھائی پٹیل مولانا ابولکلام آزاد بال گنگادھر تلک بھگت سنگھ جیسی مہان شخصیتوں نے  مل کر کڑی جدوجہد کی ہیں اور قربانیاں دیں ہیں جس کی بدولت آج ہم آزاد دیش میں سانس لے رہے ہیں اس لئے ہمیں چاہئے کہ ان سبھی کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔

وہ آج 71ویں یوم آزادی کے موقع پر شہر کے جھانسی رانی اسٹیڈیم میں منعقد  یوم آزادی تقریب میں ترنگالہرا نے کے بعد خطاب کررہے تھے انھوں نے کہا کہ دیش کو آزاد کرانے میں جتنے بھی لوگوں نے قربانیاں دی  ہیں آج ان کو شردھانجلی دینا چاہئے آج ہمارا ملک ترقی کرتے ہوئے دنیا کے اُن تمام ممالک کے ساتھ ٹھہرا ہے جو  سوپر پاور کہلاتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندستان آج ایک ترقی یافتہ ملک کی دوڈ میں شامل ہورہا ہے اور بہت جلد یہ ایک اعلیٰ اور بہترین ملکوں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

تحصیلدار گنگپا نے صدارتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب اور تہذیب ماننے والوں کے ہندوستان کو آج ساری دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے اسکی اصل وجہ ہمارے ملک کا جمہوری نظام اور آئین ہے جشن یوم آزادی اور یو م جمہوریہ ہمارے مختلف مذاہب اور طبقات کے اتحاد کو تقویت فراہم کرنے کے علاوہ ہمارے عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔ اس موقع پر بلدیہ صدر سجاتا شیونا نائب صدر سجاتاشیوپامنسپالٹی کمشنر وی۔منی سوامی کونسلر محمد شفیق کونسلر پرکاش وینکٹ رونپاریونیو افسر منجوناتھ بی ای او محمد خلیل سمیت کئی سرکاری افسران وغیرہ شریک رہے ۔


Share: