ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوتھ کانگریس صدارتی الیکشن کے موقع پربنٹوال میں کانگریس کے دوگروہوں کے درمیان مارپیٹ

یوتھ کانگریس صدارتی الیکشن کے موقع پربنٹوال میں کانگریس کے دوگروہوں کے درمیان مارپیٹ

Mon, 15 May 2017 21:25:37    S.O. News Service

منگلورو 15؍مئی (ایس او نیوز)جنوبی کینرامیں چل رہے ضلع یوتھ کانگریس صدرکے انتخاب کے دوران کانگریس کارکنان کے درمیان ہی مارپیٹ کا دوسرا واقعہ آج اس وقت پیش آیا جب بنٹوال میں ضلع یوتھ کانگریس اور بنٹوال تعلقہ صدر کے لئے انتخاب منعقد ہوا۔

اس سے پہلے الیکشن سے متعلقہ ایک میٹنگ کے دوان منگلورو میں ضلع یوتھ کانگریس لیڈر متھن رائے کے حامی اور صدارت کے امیدوار لقمان کے حامی آپس میں لڑ پڑے تھے جس میں لقمان کے زخمی ہونے کی خبر تھی ۔ آج بنٹوال میں بھی الیکشن کے موقع پر متھن رائے اور لقمان کے حامیوں میں زبردست مارپیٹ ہوئی جس میں آٹھ کانگریسی کارکنان زخمی ہونے کی خبر ہے۔

مارپیٹ اور ہنگامہ کی وجہ سے ایک طرف ٹریفک جام ہوگئی اور دوسری طرف حالات سخت کشیدہ ہوگئے۔ لیکن پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اس کے بعد الیکشن کی کارروائی انجام دی گئی۔


Share: