ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی کی حلف برداری میں خرچ ہوئے 1.81کروڑ!اب ہوگی انکوائری

یوگی کی حلف برداری میں خرچ ہوئے 1.81کروڑ!اب ہوگی انکوائری

Thu, 27 Jul 2017 10:52:51    S.O. News Service

نئی دہلی،26جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا)یوگی آدتیہ ناتھ کی حلف برداری کی تقریب میں اندھا دھند خرچ کی خبر آنے کے بعد تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔معلومات کے مطابق وزیراعلیٰ کی حلف برداری کا ذمہ لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا ہوتا ہے۔ایل ڈی اے نے اس پروگرام پر ایک کروڑ81 لاکھ روپے خرچ کر دئے۔اس خرچ کے لئے اجازت دینے میں ایک سابق سینئر افسر شک کے دائرے میں ہے۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے اس وقت کے نائب صدر ستیندرویر سنگھ پر اس معاملے میں خرابی کرنے کا شک ہے۔ریاست میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد 19مارچ کو لکھنؤ اسمرتی اپون میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حلف لیا تھا،جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ اور لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈر شامل ہوئے تھے۔حلف برداری کی تقریب پر خرچ یہ رقم اسٹیج، خیمے، آڈیو نظام، سیکورٹی، فلیٹ اور کھانے پینے کا بندوبست پر خرچ ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق یہ رقم پہلے خرچ کی رقم سے کافی زیادہ ہے۔اس کے مقابلے سال 2012میں اکھلیش یادو کی حلف برداری کی تقریب میں صرف 89.9لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے۔شک ہے کہ اس معاملے میں فرضی بل یا پھر زیادہ قیمت پر چیزوں کو لیا گیا ہے۔یہ معاملہ سامنے تب آیا جب لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سیکرٹریٹ کو حلف برداری کی تقریب کا بل گزشتہ ہفتے بھیجا،شک ہونے پر اس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔


Share: