ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بینگلورو : کمرشیل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ہوٹل مالکان نے بڑھائے کھانے کے دام

بینگلورو : کمرشیل ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ہوٹل مالکان نے بڑھائے کھانے کے دام

Thu, 02 Apr 2026 17:52:52    S O News

بینگلورو ،2/ اپریل (ایس او نیوز) مغربی ایشیاء میں جنگی صورتحال کے پس منظر میں ایک طرف جہاں ایل پی جی کی تقسیم میں دشواری کا سامنا ہے، وہیں پر کمرشیل گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ بینگلورو کے ہوٹل مالکان نے کھانے پینے کی چیزوں کے دام کم از کم دس فی صد تک بڑھا دئے ہیں ۔ 
    
پتہ چلا ہے کہ کمرشیل سلنڈروں کی قیمت میں تازہ اضافہ کے بعد اب بینگلورو میں ایک کمرشیل سلنڈر کی قیمت1,981 روپے سے بڑھ 2,161 اور 2,183 ہو گئی ہے ۔ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ صرف گیس سلنڈر ہی نہیں بلکہ کھانے کے تیل اور کوئلے کی قیمتیں بھی 30 فیصد تک اور پارسل پیکنگ مٹیریلس کی قیمتیں 25 فیصد  تک بڑھ گئی ہیں ۔ یہاں تک پانی کی بوتلیں بھی مہنگی ہوگئی ہیں ۔ 
    
ہوٹل والوں کی مزید شکایت یہ ہے کہ گیس سلنڈر کی دستیابی بھی مشکل ہوگئی ہے ۔ ضرورت کے مطابق سلنڈر نہیں مل رہے ہیں ۔ کالا بازاری ہو رہی ہے جس میں سلنڈروں کی قیمتیں مارکٹ سے پانچ گنّا زیادہ ہو گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ تھوک خریداروں کو جو 150 کی چھوٹ تھی وہ بھی ختم کر دی گئی ہے جس سے مزید بوجھ بڑھ گیا ہے ۔  اس لئے ہوٹل والوں کے لئے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ ہے ۔


Share: