ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بنگلورو میجیسٹک بس اسٹینڈ کی 1500 کروڑ کی ازسرِنو تعمیر، مرحلہ وار کام کے ساتھ جدید ٹرمینلز اور مربوط ریل-میٹرو کنکٹیویٹی کا منصوبہ تیار

بنگلورو میجیسٹک بس اسٹینڈ کی 1500 کروڑ کی ازسرِنو تعمیر، مرحلہ وار کام کے ساتھ جدید ٹرمینلز اور مربوط ریل-میٹرو کنکٹیویٹی کا منصوبہ تیار

Tue, 25 Nov 2025 18:53:17    S O News
بنگلورو میجیسٹک بس اسٹینڈ کی 1500 کروڑ کی ازسرِنو تعمیر، مرحلہ وار کام کے ساتھ جدید ٹرمینلز اور مربوط ریل-میٹرو کنکٹیویٹی کا منصوبہ تیار

بنگلورو ، 25/ نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ریاست کے سب سے زیادہ مسافر آمد و رفت والے کیمپے گوڈا بس اسٹینڈ (میجیسٹک) کو ایک بڑے پیمانے پر جدید شکل دینے کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ شہری ٹریفک کے بڑھتے تقاضوں اور بنگلورو کے مستقبل کی ترقی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے تقریباً 1500 کروڑ روپے مالیت کے اس از سرِ نو تعمیراتی منصوبے کی بنیاد کے ایس آر ٹی سی نے رکھ دی ہے۔یہ عظیم منصوبہ ریاستی بجٹ 2025–26 میں اعلان کیا گیا تھا۔

 منصوبے کے لیے ابتدائی مشاورتی و تکنیکی مطالعہ کا کام 6.5 کروڑ روپے کی لاگت سے ریسرجینٹ انڈیا لمیٹڈ (گروگرام) کو 14 نومبر کو سونپا گیا ہے۔ یہ ادارہ پورے منصوبے کو پی پی پی ماڈل کے تحت تیار کرے گا۔ذرائع کے مطابق موجودہ بی ایم ٹی سی اور کے ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے تمام حصوں کو مرحلہ وار منہدم کیا جائے گا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران بس سروس میں زیادہ خلل نہ آئے۔ 

نئے میجیسٹک کمپلیکس میں جدید ترین بس ٹرمینلز, وسیع کمرشل مراکز ,ملٹی اسٹوری عمارتیں سہولتوں پر مبنی شہری ٹرانزٹ انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت پورے 32 ایکڑ علاقے کو از سرِ نو ڈیزائن کیا جائے گا تاکہ اسے شہر کا سب سے اہم ٹرانسپورٹ ہب بنایا جا سکے۔منصوبہ مکمل ہونے کے بعد میجیسٹک پورے کرناٹک کا پہلا ایسا مرکز بنے گا جہاں بنگلورو سٹی ریلوے اسٹیشن , میجیسٹک میٹرو انٹرچینج , زیر تعمیر سب اربن ریل نیٹ ورک , اردگرد کے بڑے کمرشل زون ایک ہی جگہ آپس میں مربوط ہوں گے۔ اس انٹیگریشن سے لاکھوں مسافروں کو روزانہ سفر میں آسانی، کم وقت اور بہتر کنیکٹیویٹی حاصل ہوگی۔

ریسرجینٹ انڈیا نے زمینی استعمال، ٹریفک فلو، کمرشل امکانات، ماحولیاتی اثرات اور پائیدار انفراسٹرکچر جیسے پہلوؤں پر تفصیلی مطالعہ شروع کر دیا ہے۔اس رپورٹ کو جنوری کے آخر تک حکومت کے سپرد کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں منصوبہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اگلے مالی سال کے دوسرے نصف میں ٹینڈر کارروائی شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

کے ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر اکرَم پاشاہ کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 1500 کروڑ روپے ہوگی۔ یہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ سرمایہ کاری نجی شریک ادارے کریں گے اور آمدنی کی تقسیم باہمی اتفاق سے طے کی جائے گی۔ کے ایس آر ٹی سی کی جانب سے کوئی براہ راست مالی سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ موجودہ بس اسٹینڈ کافی پرانا ہو چکا ہے اور بنگلورو کی مستقبل کی ٹرافک ضروریات کے مطابق اس کی ازسرِ نو تعمیر ناگزیر ہے۔ عوامی آمد و رفت میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے کام مرحلہ وار ہوگامنصوبہ نافذ ہونے کے بعد میجیسٹک پورے شہر کے ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے انقلاب ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے بس ، ریل، میٹرو اور سب اربن ریل ایک ہی مقام سے دستیاب ہوں گی مسافروں کی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی سفر کا وقت کم ہوگا شہری ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی میں زبردست اضافہ ہوگا یہ منصوبہ بنگلورو کی ٹریفک اور شہری ترقی کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


Share: