ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بھٹکل مسلم جماعت بحرین: سرفراز محتشم صدر اور شہنواز اسرمتا جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل مسلم جماعت بحرین: سرفراز محتشم صدر اور شہنواز اسرمتا جنرل سکریٹری منتخب

Sun, 03 Aug 2025 11:32:11    S O News
بھٹکل مسلم جماعت بحرین: سرفراز محتشم صدر اور شہنواز اسرمتا جنرل سکریٹری منتخب

بحرین، 3/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم جماعت بحرین کے سالانہ اجلاس کے بعد منعقدہ عہدیداران کے انتخاب میں جناب سرفراز محتشم صدر کے عہدہ پر منتخب ہوگئے جبکہ جنرل سکریٹری کے طور پر جناب شہنواز اسرمتا کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس بات کی جانکاری جماعت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق جماعت کے لیے نو منتخب عہدیداران یہ ہیں:
صدر: جناب سرفرازمحتشم
نائب صدر:جناب سلیم رکن الدین
جنرل سیکریٹری: جناب شہنوازاسرمتا 
سیکریٹری اول: جناب محمد اظہرالدین ارمار
سیکریٹری دوم:جناب مفاد محتشم
محاسب: جناب مصیب پٹیل
خازن: جناب یحییٰ محتشم جان

Bhatkal Muslim Jamat Bahrain 2

حال ہی میں منامہ کے استراحہ ورسا میں منعقدہ سالانہ اجلاس کے بعد، الیکشن کمشنر جناب اسحاق پلور کی نگرانی میں آئندہ دو سالہ میعاد کے لیے انتخابی عمل مکمل کیا گیا۔ اس دوران  سابقہ انتظامیہ کے پانچ اراکین — جناب الطاف مصباح، جناب یحییٰ محتشم جان، جناب اسحاق پلور، جناب شعیب افریقہ اور جناب معین خلیفہ — کا  پہلے انتخاب کیا گیا، جبکہ ووٹنگ کے ذریعے مزید 12 اراکین منتخب ہوئے۔ صدر کے اختیار میں دو اراکین کو کمیٹی میں شامل کرنے کا حق ہے، جن میں سے ایک رکن، جناب وصی ایم جے، کو شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک نشست خالی ہے۔ اس طرح جملہ 19 اراکین میں سے 18 اراکین پر مشتمل نئی انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ووٹنگ کے ذریعے منتخب ہونے والے 12 اراکین یہ ہیں: جناب محمد اظہرالدین ارمار، جناب مصیب پٹیل، جناب مفاد محتشم، جناب احمد ضیاء محتشم جان، جناب سلیم رکن الدین، جناب عبد الفتاح خلیفہ، جناب اطہر پیرزادے، جناب سرفراز محتشم، جناب عاقب قاسمجی، جناب صابر محتشم، جناب شہنواز اسرمتا اور جناب سید ماذ ن یس ایم۔

سالانہ اجلاس کا آغاز جناب مفاد محتشم کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد جماعت کے سابق جنرل سیکریٹری جناب مصیب پٹیل نے گزشتہ سال کی کارکردگی، مالی معاملات اور رفاہی سرگرمیوں پر مشتمل تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ مولوی جواد رکن الدین کی پُراثر دعا اور جلسے میں شریک تمام اراکین کو ظہرانہ پیش کرنے کے بعد جلسہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں  بڑی تعداد میں جماعت کے اراکین موجود تھے۔ 

Bhatkal Muslim Jamat Bahrain 3

Share: