ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب ہونّاور میں بس اور بائیک کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

بھٹکل کے قریب ہونّاور میں بس اور بائیک کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

Fri, 20 Mar 2026 11:13:22    S O News
بھٹکل کے قریب ہونّاور میں بس اور بائیک کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

بھٹکل، 20 مارچ (ایس او نیوز): سرکاری بس اور بائیک کے درمیان پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بائک سوار ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی شناخت ہونّاور کے نوِلگون گاؤں کے رہائشی وینکٹیش گوپال کرشنا ویدیا کے طور پر کی گئی ہے، جو پیشے کے اعتبار سے باورچی تھے۔

حادثہ جمعرات دیر رات پڑوسی تعلقہ ہونّاور کے ہلدی پور آگرہار کے قریب پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق، وینکٹیش جمعرات کی رات اپنے گھر سے ہلدی پور کی جانب بائک پر جا رہے تھے کہ اسی دوران سامنے سے آنے والی بس سے ان کی بائک کی زور دار ٹکر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق، وینکٹیش نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا، جس کے باعث حادثے کے دوران سڑک پر گرنے سے ان کے سر پر شدید چوٹ آئی اور زیادہ خون بہنے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی ہونّاور پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ہونّاور تعلقہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔ اس سلسلے میں ہونّاور پولیس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


Share: