بھٹکل، 8 / مئی (ایس او نیوز) گزشتہ ایک سال سے خالی پڑے ہوئے عہدے پر بالآخر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر جے مہیش [کے اے ایس سینئر گریڈ] کی تعیناتی عمل میں آئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ڈاکٹر نئینا این کے تبادلے کے بعد بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کا عہدہ خالی تھا اور سرسی کی اسسٹنٹ کمشنر کاویا رانی عبوری طور پر بھٹکل اے سی کی ذمہ داری بھی سنبھال رہی تھیں۔ پھر جب کاویا رانی کا سرسی سے تبادلہ ہو گیا تو ہوناور کے تحصیلدار پروین کرنڈے کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی عبوری ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے تبادلے سے متعلق تازہ نوٹی فکیشن کے مطابق جے مہیش نے بھٹکل پہنچ کر باضابطہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر کا چارج لیا ۔ بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر تبادلے سے قبل جے مہیش اڈپی اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات تھے۔