ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : 'ہندو کونکنی فرینڈز ایسو سی ایشن' کا پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ

بھٹکل : 'ہندو کونکنی فرینڈز ایسو سی ایشن' کا پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ

Fri, 08 May 2026 19:49:38    S O News
بھٹکل : 'ہندو کونکنی فرینڈز ایسو سی ایشن' کا پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ

بھٹکل، 8 / مئی (ایس او نیوز) 'ہندو کونکنی فرینڈز ایسو سی ایشن کے تحت ہندو کونکنی زبان بولنے والوں کے لئے 9 اور10 مئی کو شری گرو سدھیندرا کالج کے میدان میں  "ہندو کونکنی پریمیئر لیگ 2026" کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے ۔
    
ایسو سی ایشن کے آرگنائزر رامچندرا کینی نے پریس کانفرنس کے دوران  "ہندو کونکنی پریمیئر لیگ" کرکٹ ٹورنامنٹ کے تعلق سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پانچ چھ ہم خیال افراد نے مل بیٹھ کر غور کرتے ہوئے 'ہندو کونکنی فرینڈز ایسو سی ایشن' کا آغاز کیا تھا اور اب اس ایسو سی ایشن کے تحت کرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے ہندو سماج میں موجود کونکنی زبان بولنے والے دس چھوٹے چھوٹے ہندو طبقوں کو متحد کرنے کے مقصد کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ 
    
رامچندرا کینی نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ  کے لئے 6 ٹیمیں اور ان کے مالکان متعین کیے گئے ہیں ۔  کرکٹ کے شوقین کونکنی بھاشا بولنے والے ایک ٹیم کو 200 پوائنٹس دیتے ہوئے ہر ٹیم میں 16 کرکٹ کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا گیا ہے ۔ 
    
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی چھ  ٹیموں کی تفصیل اس طرح ہے :
    ۱۔  گولڈن اسٹار -      مالک : سندیپ شیٹھ    آئکان کھلاڑی : ابھیشیک شیٹھ         
    ۲۔ رنجن چیلنجرز -     مالک : کرن چنداور، آتریا، انجنیا    آئکان کھلاڑی :  پون
    ۳۔ اوشیئن چیلنجرز -    مالک : رمیش کھاروی    آئکان کھلاڑی : منوج کھاروی
    ۴۔  جئے ہنومان کرکٹرز -     مالک : جئے دیپ شیٹھ، پریتم شیٹھ     آئکان کھلاڑی : مہیش شیٹھ
    ۵۔  سالگدّے سوپر کنگس -    مالک : راجیش [ پتّو کامت اور شریان سمنت بالیگا    آئکان کھلاڑی : دیپک          ۶۔  نیتا جی اسپورٹس کلب ۔    مالک : نکشتر نتین مہالے، نتیش مہالے    آئکان کھلاڑی : ستیہ مہالے
    
رامچندرا کینی نے بتایا کہ 9 مئی کو صبح 11 بجے ودیا بھارتی اسکول کی پرنسپال روپا رمیش کھاری کے ہاتھوں اس ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگا ۔ اس تقریب میں  کونکنی بھاشا بولنے ہندو سماج کے مختلف طبقات کی صرف خواتین اسٹیج پر براجمان رہیں گی ۔ جبکہ 10 کو منعقد ہونے والی اختتامی تقریب کی صدارت ہانگایو آئس کریم کے منیجنگ ڈائریکٹر پردیپ پائی کریں گے اور کونکنی بولنے والے ہندو سماج کے مختلف طبقات کے صدور اسٹیج پر براجمان ہونگے ۔ 
    
پریس کانفرنس کے موقع پر ٹیم کے مالک رمیش کھاروی سمیت ہندو کونکنی فرینڈز ایسو سی ایشن کے منتظمین موجود تھے ۔ 


Share: