ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: نیٹ اور جے ای ای کی تیاری کے لئے تربیت – 13 دسمبر کو ہوگا 'شاہین ٹیلنٹ سرچ امتحان'

بھٹکل: نیٹ اور جے ای ای کی تیاری کے لئے تربیت – 13 دسمبر کو ہوگا 'شاہین ٹیلنٹ سرچ امتحان'

Wed, 04 Nov 2026 11:41:58    S O News
بھٹکل: نیٹ اور جے ای ای کی تیاری کے لئے تربیت –  13 دسمبر کو ہوگا 'شاہین ٹیلنٹ سرچ امتحان'

بھٹکل، 4/ نومبر (ایس او نیوز) میڈیکل اور انجینئرنگ جیسے پیشہ ورانہ کورسس میں داخلے کی خواہش رکھنے والے طلبہ کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ مستقبل کی تیاری کے لئے تربیت دینے کے مقصد سے انجمن اور شاہین بیدر کے اشتراک کے ساتھ بھٹکل میں 'شاہین ٹیلنٹ سرچ امتحان' (STSE) منعقد کیا جائے گا ۔

13دسمبر کو صبح دس بجے سے تین بجے تک چلنے والے اس ٹیلنٹ سرچ امتحان میں تعلیمی سال 2026-27 میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ شریک ہو سکیں گے ۔ اس امتحان کا پرچہ انگلش، کنڑا، اردو اور ہندی زبان میں ہوگا جس میں نوویں اور دسویں جماعت سے فیزکس، کیمسٹری، میتھس، بایولوجی مضامین کے علاوہ ذہنی استعداد (Mental ability) کی جانچ سے متعلق ہوگا ۔ پرچے میں فی سوال چار مارکس والے جملہ 100 کثیر انتخابی سوالات MCQs ہونگے ۔

شاہین ٹیلنٹ سرچ امتحان میں شرکت کی خواہش رکھنے والے طلبہ کے لئے اپنا نام رجسٹر کرنے کی آخری تاریخ 9 دسمبر 2026 ہوگی ۔

امتحان میں شرکت کا فائدہ :اس امتحان میں پاس ہونے والوں کے چار زمرے بنائیں گئے ہیں :  

1۔ رینک کے ساتھ کامیاب ہونے والے  طلبہ کے لئے ٹیوشن اور ہوسٹل فیس 100% اسکالر شپ دی جائے گی۔
2۔  ٹاپرس کے لئے ٹیوشن فیس میں 75%  اسکالرشپ دی جائےگی ۔ 
3۔ ونّرس کے زمرے میں 50% ٹیوشن فیس اسکالرشپ ملےگی ۔
4۔ اچیورز : 80% مارکس کے ساتھ پاس ہونے یا ٹاپ 500 میں جگہ پانے والے طلبہ کے لئے 25% ٹیوشن فیس اسکالر دی جائے گی ۔

انجمن حامئی مسلمین کے ذمہ داران نے ملّی اداروں کے طلبہ سے خصوصی طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھانےکی درخواست کی ہے ۔

مزید معلومات یا تفصیلات کے لئے انجمن بوائز ہائی اسکول انجمن آباد بھٹکل سے رابطہ کرنے کہا گیا ہے۔ فون : 9738809491, 8197588554   


Share: