ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹکا کابینہ کی از سرنو تشکیل ۔ ہائی کمان سے ملا گرین سگنل

کرناٹکا کابینہ کی از سرنو تشکیل ۔ ہائی کمان سے ملا گرین سگنل

Sun, 16 Nov 2025 16:47:48    S O News

بینگلورو ،16 / نومبر (ایس او نیوز) کرناٹکا حکومت کی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے اس کی از سرنو تشکیل کے لئے کانگریس ہائی کمان کی طرف سے گرین سگنل ملنے کی خبر ہے ۔
    
اس سے پہلے یہ خبریں عام ہوگئی تھیں کہ بہار الیکشن کے نتائج آنے کے بعد کرناٹکا میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی ہوگی ۔ اب معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ سدا رامیا اور نائب وزیر اعلیٰ شیوا کمار نئی دہلی چلے گئے وہاں کانگریسی لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے حالات پر غور و خوض کیا ۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے کابینہ کی از سرنو تشکیل کے لئے راہل گاندھی نے ہری جھنڈی دکھائی ہے ۔
    
کہا جاتا ہے کہ راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ کو اس معاملے میں اے آئی سی سی کے صدر ملیکارجن کھرگے سے ملنے اور اس معاملے پر رائے مشورہ کرتے ہوئے موجودہ کابینہ سے تقریباً 15 سے 18 وزراء کو ہٹا کرنئے شامل کیے جانے والے افراد کی فہرست تیار کرکے واپس لوٹنے کی ہدایت دی ہے ۔ 
    
خبر ہے کہ آج صبح دہلی سے واپس لوٹنے کے بعد وزیر اعلیٰ سدا رامیا کل 17 نومبر کو اے آئی سی سی صدر ملیکارجن کھرگے اور جنرل سیکریٹری اور کرناٹکا کانگریس انچارج کے سی وینو گوپال بالمشافہ ملاقات کریں گے اور کابینہ کی از سرنو تشکیل کے تعلق سے تبادلہ خیال کریں گے ۔


Share: