Fri, 08 Jul 2016 21:49:14
وٹھل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک مندر کے اندر گھس کر چوروں نے مورتی پر موجود لاکھوں مالیت کے چاندی کے زیورات سمیت مندر کے اندر رکھی ہوئی دو عطیہ کے ڈبّیوں میں موجود عطیہ جات کی نقدی لے کر فرار ہوگئے۔
View more
Fri, 08 Jul 2016 21:43:26
بھٹکل تعلقہ کے شیرالی الوے کوڈی میں واقع درگاپرمیشوری ہائی اسکول میں طلباءکو مفت کتابیں ، کاپیاں اور یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔اس پروگرام کا افتتاح اسکول بیٹرمنٹ کمیٹی کے صدرنارائین دیمنے کے ہاتھوں ہوا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس اسکول کے نتائج ہمیشہ بہتر آتے رہے ہیں۔ آئندہ دنوں میں اسکول کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس سے امید ہے کہ یہاں کی تعلیمی ترقی اور نتائج دوسرے اسکولوں
View more
Fri, 08 Jul 2016 21:24:58
منگلورو8جولائی (ایس او نیوز) کوشک نہال نامی ایک بدنام زمانہ لٹیرے نے اس کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والے پولیس والے پر چاقو سے حملہ کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق منگلورکے پڈیل علاقے میں عورتوں کے گلے سے سونے کی چین اڑانے والا بدنام زمانہ لٹیرا موجود ہونے کی مصدقہ خبر ملنے پر سٹی کرائم برانچ کے افسران نے اسے گھیرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
View more
Thu, 07 Jul 2016 14:56:14
بھٹکل جامع مسجد میں مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے عید الفطر کی نماز دوگانہ پڑھائی، بعد میں انہوں نے اتحاد ملت اور بچوں کے اخلاق پر ولولہ انگیز خطاب کیا۔
View more
Thu, 07 Jul 2016 14:33:32
پتور 7جولائی (ایس او نیوز)پتور پولس نے یہاں چار لوگوں پر مشتمل ایک ایسی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے ، جو دوسروں والے ایک سانپ کو لاکھوں روپے کی قیمت پر بیچنے کی کوشش میں مصروف تھے۔
View more
Thu, 07 Jul 2016 14:23:58
بھٹکل : حالانکہ سوائے ساحلی کرناٹک کے کچھ شہروں اور کیرالہ وغیرہ کے ملک میں کہیں بھی 6جولائی کو عید نہیں منائی گئی۔ لیکن چونکہ کیلنڈر میں 6جولائی کو عید الفطر کا اعلان موجود تھا، تو سرکاری افسران اوراسکولوں کے ذمہ داران اسی حساب سے عید کی چھٹی منانے کے چکر میں تھے۔
View more
Thu, 07 Jul 2016 13:46:49
مینگلور (ایس او نیوز)جماعت اسلامی ہند گوا کے سکریٹری سرفراز نوازمینگلور میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، انا للہ و اناالیہ راجعون۔ اطلاع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سرفراز نامی 36سالہ نوجوان کو پیچھے سے ایک تیز رفتار بس نے ٹکر ماردی۔
View more
Wed, 06 Jul 2016 15:34:03
بھٹکل 6 جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت اطراف کے علاقوں ہوناور، کمٹہ، انکولہ، بیندور، کنداپور، اُڈپی اور مینگلور میں آج نہایت جوش وخروش کے ساتھ عید الفطر منائی گئی ۔ اس موقع پر زیادہ تر شہروں میں موسلادھار بارش کے پیش نظر متعلقہ تعلقوں کی جامع مساجد میں عید کی دوگانہ ادا کی گئی۔
View more
Tue, 05 Jul 2016 15:20:06
بھٹکل میں ہر سال عید کی رات نہایت منظم طریقہ پر مختلف علاقوں کےاسپورٹس سینٹروں کی جانب سے تعلقہ کے ہرعلاقہ کے غربائ و مساکین کو فطرہ چاول تقسیم کیا جاتا ہے، چونکہ رمضان کےتیس روزے آج مکمل ہورہے ہیں ، اس بنا پر آج رات کوبھٹکل میں فطرہ چاول تقسیم کیاجائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy