Mon, 05 Sep 2016 18:10:02
عصمت دری کے ملزم کو وزیر سندیپ کمار کومعطل کئے جانے کے بعد ان کے دفاع میں لکھے گئے بلاگ کی بنیاد پر دہلی پولیس نے آپ لیڈر آشوتوش کے خلاف ایک شکایت درج کی ہے.
View more
Mon, 05 Sep 2016 18:06:19
صدرپرنب مکھرجی نے آج اساتذہ سے کہا کہ وہ بچوں کو تعلیم دینے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کریں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بچوں کو ایثار، رواداری، تکثیریت ، تام میل اور شفقت جیسے اخلاقی اقدار کی تعلیم بھی دیں۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 18:03:07
سماج وادی پارٹی کے لیڈر شوپال یادو نے آج کہا کہ قومی اتحاد پارٹی کے سماجوادی پارٹی میں انضمام کے بارے میں آخری فیصلہ پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کریں گے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 17:53:04
دہلی کے برخاست وزیر سندیپ کمار کے پورے گوا میں قابل اعتراض پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ان پوسٹروں پر عام آدمی پارٹی کاانتخابی نشان بھی ہے.
View more
Mon, 05 Sep 2016 17:49:28
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کامرس شعبہ کے سینئر استادپروفیسر بدر عالم اقبال کے ملازمت سے سبکدوش ہونے پر ایک پروگرام کا انعقادکیاگیاجس میں انہیں شعبہ کے اساتذہ نے الوداعیہ دیا۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 17:43:34
دہلی کے معطل وزیر اور آپ ممبر اسمبلی سندیپ کمار کو یہاں کی ایک عدالت نے آج تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔ایک خاتون کی شکایت پر انہیں عصمت دری کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 17:40:07
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں حریت رہنماؤں کے اڑیل رویہ پر دو ٹوک تبصرہ کیاہے۔پیرکوپریس کانفرنس میں سنگھ نے کہا کہ جس طرح حریت رہنماؤں نے کل جماعتی وفد سے بات چیت سے انکارکیاہے
View more
Mon, 05 Sep 2016 17:33:55
موجودہ چمپئن نوواک جوکووچ نے کل رات یہاں آسان جیت کے ساتھ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ، لیکن 14بار کے گرینڈسلیم فاتح رافیل نڈال پانچ سیٹ تک چلے سخت مقابلے میں لوکاس پوئلی سے شکست کھا کر باہر ہو گئے۔فرانس کے 22سالہ کھلاڑی اور دنیا کے 25ویں نمبر کے پوئلی ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔
View more
Mon, 05 Sep 2016 17:31:26
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی ون ڈے سر یز کے لیے مشیل ا سٹارک اور جوش ہیزل وڈ کو آرام دے کر تین نئے چہروں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔سلیکٹروں نے سری لنکا میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں کھیل رہے ا سٹارک اور ہیزل وڈ کی جگہ وکٹوریہ کے کرس ٹریمین اور ساؤتھ آسٹریلیا کے جو مینی اور ڈینئل واریل کو 15رکنی ٹیم میں منتخب کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy