Sat, 30 Mar 2019 23:56:32
سابق کرکٹر سچن تندولکر نے ہفتہ کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار سے ان کی رہائش گاہ ’سلور اوک‘ پر ملاقات کی۔ این سی پی ترجمان نے کہا کہ یہ ایک معمولی ملاقات تھی،غیر سیاسی ملاقات سمجھی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان یہ ملاقات تقریباََ آدھے گھنٹے تک ہوئی اور اس دوران سیاست پر کوئی بحث نہیں ہوئی
View more
Fri, 29 Mar 2019 23:22:35
لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے اپنے امیدواروں کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے۔اس لسٹ میں بہار کے چار، اڑیسہ کے سات اور اتر پردیش کے ایک امیدوار کا نام شامل ہے۔بہار کی سہسرام سیٹ سے سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی سپول سیٹ سے رنجیتا رنجن کو کانگریس نے امیدوار بنایا ہے۔پارٹی نے اتر پردیش کی مہاراج گنج سیٹ سے تنشري ترپاٹھی کی جگہ سپریا شرينیت کو ٹکٹ دیا ہے
View more
Fri, 29 Mar 2019 23:18:40
ای ڈی نے جمعہ کو کہا کہ اس نے دہشت گرد تنظیموں کے تین مبینہ ارکان پر 15 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا اور کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق 17 سال پرانے ایک معاملے میں سات لاکھ روپے نقد ضبط کئے ہیں۔ای ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمانے اور نقدی ضبط کئے جانے کی یہ کارروائی غیر ملکی کرنسی کے انتظام ایکٹ (فیما) قانون کے تحت کی گئی ہے اور اس کے تحت محمد ایوب می
View more
Fri, 29 Mar 2019 23:10:07
دہلی کی ایک عدالت نے اس ڈپٹی کمشنر کے پیش نہ ہونے پر جمعہ کو دہلی پولیس کو پھٹکار لگائی جسے 2016 کے جے این یو غداری کیس میں رپورٹ داخل کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیپک شیراوت نے متعلقہ پولیس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی پی) کو معاملے میں ہفتہ کو پیش ہونے کے لئے دوبارہ سمن جاری کیا۔دہلی پولیس نے پہلے عدالت کو بتایا تھا کہ حکام نے معاملے میں جے این یو طالب علم یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور
View more
Fri, 29 Mar 2019 23:01:45
سپریم کورٹ نے خصوصی تفتیشی ٹیم کو 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے 186 مقدمات کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے جمعہ کودو مہینے کا اور وقت دے دیا۔جسٹس ایس اے بوبڑے اور جسٹس ایس عبد نذیر کی بنچ کو ایس آئی ٹی نے بتایا کہ 50 فیصدسے زیادہ کام کر لیا گیا ہے اور اس تفتیش مکمل کرنے کے لئے دو ماہ کا وقت اور چاہئے۔اس کے بعد بنچ نے ایس آئی ٹی کو دو ماہ کا وقت دے دیا
View more
Fri, 29 Mar 2019 22:47:12
کسٹم حکام نے دہلی ہوائی اڈے پر قریب 1.66 کروڑ روپے قیمت کے سونے کی اسمگلنگ کے مبینہ کوشش کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔حکام نے جمعہ کو یہ معلومات دی ہیں۔یہ ضبط گزشتہ تین دنوں میں مختلف واقعات کے نتیجے میں ہے۔بدھ کو احمد آباد سے آئے ایک شخص کو دھر دبوچا گیا،کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان جاری کر بتایا کہ وہ شخص اور اشیاء کی تلاشی میں سونے کی تین بڑے حلقے برآمد شدہ جن کا کل وزن 4.3 کلو گرام ہے۔
View more
Fri, 29 Mar 2019 22:42:20
صدر رام ناتھ کوود بولیویا کے تین روزہ دورے پر جمعہ کو یہاں پہنچے۔سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے لاطینی امریکی ملک کا یہ پہلا اعلی سطحی دورہ ہے۔وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ کر بتایا کہ کووند کے یہاں ویرو ویرو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر بولیویا کے صدرلو مورالس اور دیگر معزز لوگوں نے ان کا استقبال کیا،انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔اس سفر کے دوران کووند بولیویا کے صدر کے ساتھ وفد سطح کی بات چیت
View more
Fri, 29 Mar 2019 03:24:14
ریاست میں آج مرکزی اور ریاستی حکومت کے درمیان وفاقی انتظام کے تحت اس وقت ٹکراؤ کی صورت حال پیدا ہوگئی جب محکمہ انکم ٹیکس نے ایک ریاستی وزیرسمیت متعدد جے ڈی ایس لیڈروں اور بعض ایسے تاجروں جو وزیراعلیٰ کمارسوامی سے قریبی سمجھے جاتے ہیں ان کے تھکانوں پر چھاپہ ماردیا
View more
Thu, 28 Mar 2019 01:46:26
لوک سبھا انتخابات میں مخالف پارٹیوں کے سخت چیلنج اور ایک ایک سیٹ حاصل کرنے کی ضرورت کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے انتخابی حکمت عملی بنانے والوں نے اترپردیش ،مہاراشٹر ،بہار اور مغربی بنگال میں خوصی مہم کا خاکہ تیار کیا ہے۔ان چاروں ریاستوں میں کل 210لوک سبھا سیٹیں آتی ہیں۔اترپردیش میں 80،مہاراشٹر میں 48،مغربی بنگال میں 42 اور بہار میں 40لوک سبھا سیٹیں ہیں۔پارٹی کے ذرائع کے مطابق نریندرم
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy