ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    سکھ فسادات: میرے خلاف نہ کوئی ایف آئی آر اور نہ ہی چارج شیٹ، کمل ناتھ نے کہا،بی جے پی جھوٹ پھیلارہی ہے

    سکھ فسادات: میرے خلاف نہ کوئی ایف آئی آر اور نہ ہی چارج شیٹ، کمل ناتھ نے کہا،بی جے پی جھوٹ پھیلارہی ہے

    Tue, 18 Dec 2018 03:44:20 
    مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے 1984 کے سکھ فسادات پر اٹھ رہے سوالوں پر جواب دیاہے۔کمل ناتھ نے کہاہے کہ 1984 کے سکھ فسادات میں ان کے خلاف کوئی بھی ایف آئی آر یا چارج شیٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اس مسئلے کواٹھانے کے پیچھے صرف سیاست ہے۔انہوں نے کہاکہ جس وقت میں کانگریس کا جنرل سکریٹری تھا، اس وقت کسی نے اس مسئلے کو نہیں اٹھایا۔آج اس مسئلے کو اٹھایا جا رہا ہے
    بریلی: ایک ساتھ 58 ہندو، مسلم اور سکھ لڑکیوں کی شادی

    بریلی: ایک ساتھ 58 ہندو، مسلم اور سکھ لڑکیوں کی شادی

    Tue, 18 Dec 2018 03:37:32 
    اجتماعی شادیوں کے بارے میں تو آپ بہت سن لیں گے لیکن یوپی کے بریلی میں ایک منفرد شادی دیکھنے کوملی ہے۔بریلی میں منعقد ایک پروگرام میں ایک ساتھ ہندو، مسلم اور سکھ کمیونٹی کی غریب لڑکیوں کی شادی کرائی گئی۔ایک ساتھ جب گھوڑی پر بیٹھ کر 58 دولہا نکلے تو ہر کوئی اس منفرد بارات کو دیکھنے لگا۔لوگوں کے ساتھ ساتھ شہر بھی اس منفرد اجتماعی شادی پروگرام کا گواہ رہا۔وزیراعلیٰ اجتماعی شادی کی منصوبہ بندی کے تحت ب
    1984-1993-2002فسادات: اقلیتوں کو نشانہ بنانے میں سیاسی رہنماؤں اور پولیس کی ملی بھگت تھی : ہائی کورٹ

    1984-1993-2002فسادات: اقلیتوں کو نشانہ بنانے میں سیاسی رہنماؤں اور پولیس کی ملی بھگت تھی : ہائی کورٹ

    Tue, 18 Dec 2018 01:02:49 
    دہلی ہائی کورٹ نے 1984سکھ مخالف فسادات معاملے کے فیصلے میں دوسرے فسادات کولے کر بھی بے حد سخت تبصرہ کیاہے ۔ جسٹس ایس مرلی دھر اور جسٹس ونود کوئل کی بنچ نے پیر کو سجن کمار کو فسادات پھیلانے اور سازش رچنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ۔ کورٹ نے کہا کہ سال 1984 میں نومبر کے مہینے کی شروعات میں دہلی میں سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2733اور پورے ہندوستان میں تقریباً 3350لوگوں کابے رحمی سے ق
    رافیل:بی جے پی نے راہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کانوٹس دیا،کانگریس بھی پی ایم کے خلاف پارلیمنٹ میں نوٹس دے چکی ہے

    رافیل:بی جے پی نے راہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کانوٹس دیا،کانگریس بھی پی ایم کے خلاف پارلیمنٹ میں نوٹس دے چکی ہے

    Tue, 18 Dec 2018 00:09:03 
    رافیل ڈیل کو لے کر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بی جے پی کانگریس کو گھیرنے کا کوئی موقع چھوڑنا نہیں چاہتی ہے۔رافیل معاملے پر اپنی مہم کو اور تیز کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر نے پیر کو لوک سبھا میں کانگریس صدرراہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس کی تجویزپیش کی ہے
    ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

    ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

    Tue, 18 Dec 2018 00:05:33 
    جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (آرڈی اے) کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ ڈرگ سوسائٹی اور سماجی تنظیم ’سایہ‘کے اشتراک سے بیگم سلطان جہاں ہال میں منعقد کیا گیا، جس میں 190؍سے زائد لوگوں کا طبی معائنہ کیا گیا ۔ اس میں تقریباً 50؍بچے بھی شامل تھے جو قریب کی جھگی بستی میں رہتے ہیں۔ ان بچوں کو سماجی تنظیم ’سایہ‘ سے وابستہ طالب علم
    نوٹ بندی سے بھارت کی اقتصادی ترقی کو دھچکا لگا، رگھورام راجن نے بینک ڈیفالٹروں پرکہا،فہرست توہے، پیش رفت کاعلم نہیں

    نوٹ بندی سے بھارت کی اقتصادی ترقی کو دھچکا لگا، رگھورام راجن نے بینک ڈیفالٹروں پرکہا،فہرست توہے، پیش رفت کاعلم نہیں

    Tue, 18 Dec 2018 00:02:37 
    ھارتی ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے کہاہے کہ نوٹ بندی نے ہندوستانی معیشت کی رفتار کم کر دی۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ عالمی معیشت اضافہ درج کر رہی ہے، بھارت کی مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کی ترقی کی شرح نوٹ بندی کی وجہ سے قابل ذکر طور پر متاثر ہوئی ہے۔راجن نے کہا کہ انہوں نے ایسے ریسرچ دیکھے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر، 2016 میں نوٹ بندی سے بھارت کی ترقی کی شرح پر قابل ذ
    شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی پراپرٹی پر بلڈر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اہلیہ سائرہ بانو نے مودی سے مدد کی اپیل کی 

    شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی پراپرٹی پر بلڈر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اہلیہ سائرہ بانو نے مودی سے مدد کی اپیل کی 

    Mon, 17 Dec 2018 02:04:35 
    زمین مافیا سے پریشان مشہور اداکارشہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی بیوی سائرہ با نو نے اب پی ایم مودی سے مدد مانگی ہے۔ اتوار کو انہوں نے دلیپ کمار کے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا ’’ سر، لینڈ مافیا سمیر بھوجوانی جیل سے رہا ہو چکا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی یقین دہانی کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ پدم وبھوشن سے نوازے گئے شخص کو طاقت اور سرمایہ کے بدولت مسلسل دھمکی دی جارہی
    دہلی میں اغوا کے واقعات میں اضافہ: پولیس

    دہلی میں اغوا کے واقعات میں اضافہ: پولیس

    Mon, 17 Dec 2018 02:00:51 
    دہلی پولیس کے مطابق قومی دارالحکومت میں اغواء برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ دیکھاجارہا ہے اور پولیس کے سامنے اہم چیلنج مغوی کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہوتی ہے۔دہلی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال نومبر تک دارالحکومت میں اغوا کی 19 وارداتیں درج کی گئی ہیں،جبکہ گزشتہ سال اس مدت میں 14 ایسے معاملے سامنے آئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ اغوا کے معاملات میں ان کی اولین ترجیح مغوی افراد کی حفاظت کو یقی
    فضائیہ کے پاس ایل اے سی کی کمی ، دفاع کیلئے سنگین خطرہ : پارلیمانی رپورٹ

    فضائیہ کے پاس ایل اے سی کی کمی ، دفاع کیلئے سنگین خطرہ : پارلیمانی رپورٹ

    Mon, 17 Dec 2018 01:55:34 
    کانگریس لیڈر ملک ارجن کھڑگے کی قیادت والی پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کی فضائیہ کے پاس کافی تعداد میں لائٹ کامبیٹ ایر کرافٹ نہیں ہیں۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ایل اے سی جن ’’تیجس‘‘ جیسے طیارے ہیں، کی کم تعداد کو لے کر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے ا س کو ملکی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ واضح ہو کہ پارلیمانی کمیٹی کی یہ رپورٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب مودی ح