Wed, 12 Dec 2018 23:12:44
کانگریس ذرائع کے حوالے سے ایک بڑی خبر آ رہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جن ریاستوں میں حلف برداری کے دوران کانگریس ’’شکتی پردرشن ‘‘کرنا چاہتی ہے۔ یو پی اے میں شامل جماعتوں کے علاوہ بھی کانگریس تمام ہم فکر جماعتوں کو بھی دعوت دے گی۔ مانا جا رہا ہے کہ ایم پی میں 14 تاریخ کو حلف برداری ہوگی
View more
Wed, 12 Dec 2018 23:07:03
ریاستوں میں بی جے پی کی شکست کا اثر پر سرمائی اجلاس میں بھی نظر آنے والا ہے۔ ویسے تو پہلے ہی اپوزیشن نے حکومت کو گھیرنے کی تیاری کر لی ہے۔ لیکن مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے مینڈیٹ نے کانگریس میں نئی جان پھونک دی ہے۔کانگریس نے رافیل سمیت کئی مسائل پر حکومت کو بیک فٹ پر لانے کے لئے روڈ میپ تیار کر لیا ہے
View more
Wed, 12 Dec 2018 23:04:12
ایک وقت تھا جب جے ڈی یو کے رہنما نتیش کمار کو وزیر اعظم کے طور پر سمجھا جاتا تھا، لیکن اب عالم یہ ہے کہ بہار سے باہر نکلتے ہی نتیش کمار کی کشتی ڈوب گئی ہے۔ نتیش کمار اگرچہ گزشتہ 15 سالوں سے بہار کے اقتدار پر قابض ہوں لیکن بہار کے باہر جے ڈی یو کی کارکردگی ہمیشہ مایوس کن ہی رہی ہے
View more
Wed, 12 Dec 2018 22:59:19
دہلی حکومت و یٹ GST محکمہ نے سائبر ٹیکس طرح دھوکہ دہی کی بڑے معاملہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس معاملے میں کچھ سائبر مجرم دہلی حکومت اور بینکو کے ویٹ کے سیکشن کے پاس ورڈ چراکر 262 کروڑ روپے کا چونا لگا چکے ہیں۔ ٹیکس محکمہ نے بتایا کہ یہ فراڈ سال 2013 سے چل رہا تھا
View more
Wed, 12 Dec 2018 22:56:38
تین ریاستوں میں بی جے پی کی شکست کے بعد مرکزی حکومت پر فیصلے لینے کا دباؤ بنے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ 2019 کے انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت کو عوام کا دباؤ کم کرنے والے فیصلے لینے ہوں گے؛ لیکن تذبذب اس بات کی ہے کہ مالی حالت اچھی نہیں ہونے کی وجہ سے حکومت کے لئے یہ بہت مشکل ہوگا۔ مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی پر کسانوں اور عام آدمی کو بڑی راحت دینے کا دباؤ ہے
View more
Wed, 12 Dec 2018 22:51:29
ملک کی تین ریاستوں میں اقتدار گنوانے والی بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے شیوسینا نے بدھ کو کہا کہ انتخابات کے نتائج بتاتے ہیں کہ ان ریاستوں کے عوام نے بی جے پی مکت کا پیغام دیا ہے۔ مرکز اور مہاراشٹر میں بی جے پی کے اس کی اتحادی پارٹی نے کہا عوام نے زیادہ اڑنے والوں کو زمین بوس کردیاہے
View more
Wed, 12 Dec 2018 22:47:27
پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی تنقید کا شکار ہو رہی ہے۔ اس ہار پر دوسری پارٹیاں تو کجا، خود بی جے پی کے لیڈر ہی انگلی اٹھا رہے ہیں۔ پٹنہ صاحب سے بی جے پی کے ایم پی شتروگھن سنہا نے ٹویٹ کرتے ہوئے مودی پر طنزکیا ہے۔واضح ہو کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بی جے پی کو کانگریس نے شکست دی ہے
View more
Wed, 12 Dec 2018 22:41:45
واٹس ایپ کے یوزرس کو ہندوستان میں جلد بڑی راحت ملنے والی ہے. منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفرمیشن نے پیغام رساں اپلی کیشن واٹس ایپ سے ایک ایسا فیچر لانے کو کہا ہے، جس سے صارف کو کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کرنے سے پہلے اس کی اجازت ضرور لی جائے۔ یعنی، صارف کو کسی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کرنے سے پہلے اس کی اجازت لینی ہو گی
View more
Wed, 12 Dec 2018 22:36:27
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے لئے مکمل طور وہ خود ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہری بھری ریاست سونپ رہے ہیں،اب کانگریس کی ذمہ داری اسے آگے بڑھانا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy