ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    ارجت پٹیل کے بعد شکتی کانت داس ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے گورنر

    ارجت پٹیل کے بعد شکتی کانت داس ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے گورنر

    Wed, 12 Dec 2018 01:49:57 
    ارجت پٹیل کے استعفیٰ کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو اس کا نیا گورنر مل گیا ہے۔ فنا ئنس کمیشن کے رکن شکتی کانت داس کو آر بی آئی کا 25 واں گورنر بنایا گیا ہے۔ ریزرو بینک کے گورنر کے عہدے پر ان کی تقرری تین سال کے لئے کی گئی ہے ۔ شکتی کانت داس اس سے پہلے اقتصادی امور کے سیکرٹری کے عہدے پر بھی اپنے خدمات دے چکے ہیں
    ٹی ڈی پی عوام کے فیصلے کا احترام کرے گی: نائیڈو

    ٹی ڈی پی عوام کے فیصلے کا احترام کرے گی: نائیڈو

    Wed, 12 Dec 2018 01:47:24 
    تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ٹی ڈی پی کے اتحادکو شکست ملنے کے بعد تیلگو دیشم پارٹی کے صدر اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی عوام کے فیصلے کا احترام کرے گی۔ نائیڈو نے تلنگانہ راشٹر سمیتی کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کو اپنی پارٹی کی شاندار فتح کے لیے مبارک باد دی
    کانگریس کی کاکردگی سے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی خوش: ابھیجیت مکھرجی

    کانگریس کی کاکردگی سے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی خوش: ابھیجیت مکھرجی

    Wed, 12 Dec 2018 01:45:06 
    پانچ ریاستوں میں سے تین ریاستوں چھتس گڑھ، مدھیہ پردیش اورراجستھان میں کانگریس کی بہترکارکردگی سے’’بابوجی خوش ہیں‘‘۔ سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کے صاحبزادے اورکانگریس کے ممبرپارلیمنٹ ابھیجیت مکھرجی نے میڈیااہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ منتخب ہونے کے بعد سے ہی پرنب مکھرجی سیاست سے کنارہ کش ہیں، گزشتہ 6 مہینے سے ریٹائرڈ ہونے کے باوجود بھی ماضی کی روایات کے مطابق وہ سیاست سے دورہیں اور
    بلندشہر تشدد:پولیس چوکی کے پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے بڑاخلاصہ، منصوبہ بندسازش کاانکشاف 

    بلندشہر تشدد:پولیس چوکی کے پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے بڑاخلاصہ، منصوبہ بندسازش کاانکشاف 

    Wed, 12 Dec 2018 01:39:16 
    گزشتہ ہفتے بلندشہر میں گؤکشی کے نام پر بھیڑنے ایک انسپکٹر کاقتل کردیاتھا،تاہم اس وقت یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بیان دیا تھا کہ انسپکٹر کی موت محض ایک حادثہ تھی لیکن حال ہی میں ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قیدتصویرکچھ اورہی بتارہی ہے۔گؤکشی کے شک میں بجرنگ دل اور بی جے پی کے احتجاجی مظاہرے نے تشددکارنگ لے لیا اور اس تشدد میں انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ ہلاک ہوئے تھے
    سدھونے راہل کی تعریف میں پڑھے قصیدے، کہا’برے دن‘ جا نے والے ہیں

    سدھونے راہل کی تعریف میں پڑھے قصیدے، کہا’برے دن‘ جا نے والے ہیں

    Wed, 12 Dec 2018 01:36:14 
    راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کی بڑی کامیابی پرپارٹی لیڈران نے جشن مناناشروع کردیاہے۔کانگریس کے اسٹار پرچارک اور پنجاب حکومت میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں کے نام پر جیتے ہیں۔سدھو نے کہا کہ راہل بھائی پہلے سے ہی سب کو ساتھ لے کرچلتے ہیں،وہ انسانیت کی تصویر ہے،جو ہاتھ ہندوستان کی تقدیرکو اپنے ہاتھوں میں لینے والے ہیں،سدھو نے ان تینوں ریاستوں میں کانگریس
    پارلیمنٹ کے موسم سرماسیشن کاہواآغاز،اٹل بہاری واجپئی اوردیگرلیڈران کوخراج عقیدت پیش کرنے کے بعدملتوی،وزیراعظم مودی نے اپوزیشن سے مانگی حمایت

    پارلیمنٹ کے موسم سرماسیشن کاہواآغاز،اٹل بہاری واجپئی اوردیگرلیڈران کوخراج عقیدت پیش کرنے کے بعدملتوی،وزیراعظم مودی نے اپوزیشن سے مانگی حمایت

    Wed, 12 Dec 2018 01:32:09 
    پارلیمنٹ کے موسم سرما سیشن کا آغاز سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی، سومناتھ چٹرجی، آننت کمار کو خراج عقیدت کرکے ہوا۔لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں ان تمام آنجہانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش پیش کیا گیا۔خراج عقیدت کے بعد بدھ صبح پارلیمنٹ سیشن کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔سابق وزیر اننت کمار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے صدر اور نائب صدر وینکیا نائیڈو جذباتی ہو گئے۔پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیاسے خط
    اگلے لوک سبھا انتخابات کااشارہ ہیں یہ انتخابات، اشوک گہلوت نے راہل گاندھی کی تعریفوں کے پل باندھے

    اگلے لوک سبھا انتخابات کااشارہ ہیں یہ انتخابات، اشوک گہلوت نے راہل گاندھی کی تعریفوں کے پل باندھے

    Wed, 12 Dec 2018 01:25:31 
    راجستھان اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس حکومت وہاں حکومت بنارہی ہے۔کانگریس کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ان نتائج کو اگلے لوک سبھا انتخابات کیلئے ایک اشارہ بتایاہے۔کانگریس کو موقع ملنے کی وجہ بتاتے ہوئے گہلوت نے کہا کہ میں نے دہلی میں بھی کہا ہے کہ ہمارے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مودی کوخود ان کی ریاست میں اور امت شاہ کو ان کی ریاست میں جس طرح گھیرا،اسے پوراملک دیکھ رہا تھا
    کشمیر میں دہشت گردانہ حملہ، تین پولیس اہلکارہوئے شہید ، ایک زخمی

    کشمیر میں دہشت گردانہ حملہ، تین پولیس اہلکارہوئے شہید ، ایک زخمی

    Wed, 12 Dec 2018 01:22:03 
    دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کیا ہے۔اس حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔شوپیاں ضلع کے جین پوراعلاقے میں دہشت گردوں نے ایک پولیس ٹیم پر زبردست فائرنگ کی۔اس دوران ڈیوٹی پر تعینات تین پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ، جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا،حملے کے بعد دہشت گرد نے پولیس اہلکار کے چار ہتھیاروں کو بھی لوٹ لیا
    پنجاب اورہریانہ میں درجہ حرارت میں اضافہ

    پنجاب اورہریانہ میں درجہ حرارت میں اضافہ

    Wed, 12 Dec 2018 01:14:32 
    پنجاب اور ہریانہ کے کئی حصوں میں منگل کو کم درجہ حرارت معمولی حد سے اوپر رہا۔ محکمہ موسمیات کے اہلکار نے یہاں بتایا کہ پنجاب کے امرتسر میں کم از کم درجہ حرارت 8.4ڈگری سیلسیس جبکہ لدھیانہ اور پٹیالہ میں بالترتیب 8.8 سیلیس اور 9.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔پٹھان کوٹ( 9.6سیلیس)، آدم پور( 7.6سیلیس)، بھٹنڈا (8.8 )، ہلواڑا( 9 ) اور گرداس پور(7.2) میں بھی کم از کم درجہ حرارت معمول سے کم درجہ حرارت زیادہ