ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / وِدھان سودھا میں اعلیٰ سطحی اجلاس، اسپتالوں کے لیے فائر سیفٹی این او سی لازمی قرار

وِدھان سودھا میں اعلیٰ سطحی اجلاس، اسپتالوں کے لیے فائر سیفٹی این او سی لازمی قرار

Thu, 21 Aug 2025 10:47:59    S O News

بنگلورو، 21 اگست (ایس او نیوز/ایجنسی) ریاست کے سرکاری و نجی اسپتالوں کی عمارتوں میں آگ بجھانے کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے مقصد سے آج وِدھان سودھا میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کی۔

اجلاس میں وزیر صحت دنیش گنڈو راؤ، اراکینِ اسمبلی ڈاکٹر ایچ. ڈی. رنگاناتھ اور ڈاکٹر این. ٹی. سرینواس کے علاوہ ریاست کی چیف سکریٹری شالنی رجنیش، ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری تُشَار گیریناتھ، ہوم سکریٹری کے وی شرت چندر، ریاستی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے آئی جی پی ننجنڈسوامی اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

اس موقع پر اسپتالوں کی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے معیارات پر عمل آوری، حفاظتی اقدامات میں خامیوں کو دور کرنے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی تیار کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کے لیے فائر سیفٹی این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ مزید یہ کہ اس عمل کو مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان قریبی رابطہ اور تال میل قائم رکھا جائے گا تاکہ اسپتالوں میں مریضوں اور عملے کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


Share: