بنگلورو25/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور کے ایک مذاق نے ریاست میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے ایک تقریب کے دوران ہنستے ہوئے کہا، "نہ ہمارے پاس پیسے ہیں، نہ سدارامیا کے پاس" جس پر اپوزیشن نے سخت ردعمل دیا ہے، اور ریاستی حکومت کی مالی حالت پر سوال اٹھا دیے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب وزیر اعلیٰ سدارامیاہ نے حال ہی میں مرکز سے مطالبہ کیا تھا کہ 16ویں فنانس کمیشن کے ذریعے ریاستوں کو ٹیکس کی تقسیم میں زیادہ انصاف برتا جائے اور کرناٹک کو اس کا جائز حصہ دیا جائے۔
اپوزیشن بی جے پی نے جی پرمیشور کے بیان کو حکومت کی "ناکامی کا اعتراف" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی ریاست کے پاس فنڈز کی کمی ہے، تو پھر فلاحی اسکیموں اور وعدوں کا کیا ہوگا؟
دوسری طرف، کانگریس لیڈران نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کا تبصرہ محض ایک ہلکے پھلکے انداز میں کیا گیا تھا اور اسے غلط سیاق و سباق میں پیش کیا جا رہا ہے۔