ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں پمپ سیٹ کی مرمت کے دوران ایک شخص کی کنویں میں گرنے سے موت

کنداپور میں پمپ سیٹ کی مرمت کے دوران ایک شخص کی کنویں میں گرنے سے موت

Sat, 31 Jan 2026 23:36:10    S O News

کنداپور 31 جنوری (ایس او نیوز): کنداپور کے قریب واقع وڈیرا ہو بلی گاؤں میں اپنے گھر پر پمپ کی مرمت کے دوران کنویں میں پھسل کر گرنے سے 51 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا۔ متوفی کی شناخت وڈیرا ہو بلی کے بی سی روڈ کے رہائشی ناگراج کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ناگراج سبمرسیبل پمپ کی مرمت کے لیے کنویں میں اترا تھا، اسی دوران اس کا توازن بگڑ گیا، وہ پانی میں گر پڑا اور ڈوبنے سے اس کی موت ہو گئی۔

اس سلسلے میں کنداپور پولیس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


Share: